شادی میں ہدیہ کئے ہوئے کپڑے کی خرید و فروخت

سوال:- شادی میں ہدیہ دی ہوئی ساڑی یا کپڑے جو ابھی پہنے نہیں گئے ہیں ، اسے ہم خرید کر بیچتے ہیں تو کیا یہ بیچنا صحیح ہے ؟

جواب : – شادی میں کپڑا جسے ہدیہ کردیا گیا  وہ اس کا مالک ہے اور وہ اس میں ہر طرح کا مالکانہ تصرف کرسکتا ہے   اس لئے اگر آپ ان سے یہ کپڑے خرید کرلیں اور پھر اسے فروخت کریں تو آپ کا خرید کرنا بھی جائز ہے اور بیچنا بھی ۔

مولانا خالد سیف اﷲ رحمانی

اپنا تبصرہ بھیجیں