شیطانی وساوس کا علاج

سوال

۱) اگر زیادہ سوچنے کی وجہ سے انسانی دماغ منتشر ہوگیا ہو تو اس کو اپنی جگہ پر دوبارہ مرکوز کرنے کے لیے روحانی کیا طریقہ ٔ علاج ہوسکتا ہے؟

۲)   دن رات کے اکثر اوقات میں شیطانی وسوسےیا دوسری اور خراب چیزیں تنگ کرتی ہو تو اس سے بچنے کا کیا طریقہ ہوسکتا ہے؟

الجواب حامداً ومصلیاً

۲ ،۱)تجربے سے ثابت ہے کہ شیطانی وساوس اور پراگندہ خیالات، انسان پر تنہااور فارغ وقتی میں حملہ آور ہوتے ہیں  مصروف انسان ان سے اکثر محفوظ رہتا ہے۔ ہر وقت کسی نہ کسی شغل میں مصروف رکھ کر خود کو انسان طرح طرح کے خیالات وتفکرات سے بچائے رکھ سکتا ہے۔

نیز ایسے اوقات میں اعوذ بالله من الشیطن الرحیم،اٰمنتُ بالله ورسله،یا لاحول ولا قوۃ الا بالله پڑھنا بھی مجرب عمل  ہے۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں