شیور مرغی اور پولٹری فیڈ کا حکم

  فتویٰ نمبر:538

مفتی صاحب  ! شیور  مرغی اور پولٹری  فیڈ کے بارے میں حلال فاؤنڈیشن  کا کیا موقف ہے  ؟

 جواب :  شیور مرغی  کے جسم   سےاگر ذبح   کے وقت بدبو نہ آئے  تو وہ حلال  ہے اور پولٹری  فیڈ  کے حکم کے لحاظ سے  درج ذیل تین قسمیں ہیں :

 1 م۔مچھلیوں  ، مولیسیز، ویجیٹیبل  آئل ، تیزابی نمک ، چونے  کے پتھر  اور ماربل   پاؤڈر  سے بننے والی  پولٹری  فیڈ  پاک ہے  لہذا ایسی فیڈ ، مرغیوں  کو کھلانا جائز ہے ۔

 2۔گوشت ، چربی  اور ہڈیاں  بھی اگر  مذبوحہ   حلال جانور  کی ہوں  تو ان  بننے  والی خوراک  بھی مرغیوں کو کھلا نا  جائز ہے ۔

3۔اگر مردار یا حرام جانور  کے گوشت ، چربی، ہڈی  یا مرغیوں  کی ناپاک  آلائشوں   پولٹری فیڈ  بنائی  جائے  تو ایسا کرنا  اگر چہ  ایک حرام  فعل   ہے۔  جس سے پر گناہ  ملے  گا، تاہم  ایسی فیڈ  اس شرط  پر مرغیوں  کو کھلانا جائز  ہوگا کہ فیڈ  میں یہ نجاستیں  مغلوب  ہوں اور  حلال   اجزا غالب  ہوں ۔ جو  حکم  پولٹری فیڈ  کا ہے  وہی حکم  بڑے جانوروں کی خوراک  کا بھی ہے ۔

وضاحت  

چونکہ  اس بات  کا پتا صرف صانع  ہی سے چل  سکتا ہے کہ کون  سے فیڈ  میں کیا چیز ڈالی گئی  ہے،  اس لیے پاکستانی  مارکیٹ  میں دستیاب  کسی متعین   پولٹری فیڈ  کے بارے  میں جب تک  متعلقہ   کمپنی  کی طرف  سے کوئی وضاحت   نہ ہو، ہم  یقین سے کوئی حکم   نہیں لگاستے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں