شوہر اور اس کے رشتہ داروں کے حقوق

فتویٰ نمبر:680

سوال: بیوی پر شوہر کے کیا حقوق ہیں؟ کیا بیوی پر کھانا پکانا، کپڑے دھونا، استری کرنا، گھر کی صفائی، ساس، سسر، دیور یعنی شوہر کے رشتہ داروں کی خدمت بھی واجب ہے؟ 

الجواب حامدۃ و مصلیۃ

شوہر کی اطاعت و فرماں برداری کرنا، اس کی رضا و خوشی اور راحت پہنچانےکی کوشش کرنا بیوی پر اخلاقا و دیانتا واجب ہے- جہاں تک بات ہے شوہر کے رشتہ داروں اور والدین کی خدمت کی تو وہ اخلاقی اقدار میں سے ہے، عورت پر واجب نہیں ہے-

“و علی الزوجۃ طاعۃ زوجھا اذا دعاھا الی الفراش و لو کانت علی التنور او علی ظھر قتب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ووجوب طاعتھا لہ لقولہ تعالی ( ولھن مثل الذی علیھن بالمعروف)”

الفقہ الاسلامی (7-335)

“عن جابر ابن عبداللہ رضی اللہ عنہ قال: ” تزوجت علی عھد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فلقیت النبی صلی اللہ علیہ وسلم فقال: “یا جابر! تزوجت؟ ” قلت : ” نعم” قال:” بکرا ام ثیب؟” قلت:” ثیب” قال: ” فھلا بکرا تلاعبھا” قلت:” یا رسول اللہ! ان لی اخوات فخشیت ان تدخل بینی و بینھن ” قال:” فذاک اذا الخ”. اعلاء السنن (7-11)

قولہ “و حقہ علیھا ان تطیعہ فی کل امر مباح یامرھا بہ” ظاہرہ انہ عند الامر بہ منہ یکون واجبا علیھا کامر السلطان الرعیۃ بہ-

فتاوی شامی(3-208)

واللہ اعلم بالصواب

اہلیہ محمود الحسن دارالافتاء صفہ آن لائن کورسز. 24 رجب المرجب1438 ھ. 22-4-2017ء

اپنا تبصرہ بھیجیں