اسٹول پر   نفل نماز بغیر عذر کے پڑھنا

دارالعلوم کراچی فتویٰ نمبر:47

سوال:  جو لوگ  بغیر شرعی عذر کےصرف تھکاوٹ کی وجہ سے سٹول یا میز پر نفل نماز پڑھتے ہیں اور سجدے  اشارے  سے کرتے ہیں  تویہ جائز ہے کہ نہیں ؟

 الجواب حامداومصلیا ً

 نفل نماز شرعی عذر کے بغیر بھی بیٹھ  کر پڑھنا  جائز ہے ، اگر چہ  بیٹھ کر  پڑھنے کا  ثواب  کھڑے ہو کر پڑھنے  کے مقابلہ  میں آدھا ہوگا۔ لیکن جو شخص رکوع اور سجدہ  سے معذور نہ ہو اس پر لازم  ہے کہ نوافل  میں بھی باقاعدہ  اوررکوع  اور سجدہ  کرے کیونکہ معذور کے لیے نوافل  میں رکوع   سجدہ  کا اشارہ کافی نہیں الا یہ کہ  نوافل  کوسواری  پر اس کی  شرائط  کے مطابق  پڑھ رہاہو۔

لہذا صورت مسئولہ  میں بلا عذر اسٹول ، میز یا  کرسی  پر بیٹھ  کر نفل  پڑھنے  والے  کے لیے رکوع اورسجود اشارے سے  کرنا جائز نہیں ۔ فی البحر الرائق 1/387)

الدر المختار ۔ (2/42)

وفی تبیین الحقائق۔ 01/176)

 دارالافتاء دارالعلوم کراچی

 عربی حوالہ جات اور مکمل فتویٰ پی ڈی ایف فائل میں حاصل کرنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں :

https://www.facebook.com/groups/497276240641626/522147648154485/

 

اپنا تبصرہ بھیجیں