الخَبيثٰتُ لِلخَبيثينَ وَالخَبيثونَ لِلخَبيثٰتِ ۖ وَالطَّيِّبٰتُ لِلطَّيِّبينَ وَالطَّيِّبونَ لِلطَّيِّبٰتِ

اگر آج کل کے لڑکوں سے سوال کیا جائے کہ آپ کس قسم کی لڑکی سے شادی کرنا پسند کرو گے ؟تو فورا با پردہ لڑکی شریف لڑکی کا نام لیا جائے گا !

بہت اچھی بات ہے کہ آپ کو ایک پاکیزہ لڑکی چاہئے جو کل کو آپ کے بچوں کی ماں بنے اورانکی اچھی اخلاقی ، دینی اور دنیاوی تربیت کر سکے !

مگر سوال یہ ہے کہ ایسا تب ہی ممکن ہے جب آپ دوسروں کی ماں بہنوں کو عزت دیں ،ان پر لائن نہ ماریں ، ان کو گندی نظر سے نہ دیکھیں پلیز

اب ایک بات جو میں کہنے چاہ رہا ھوں ، شائد بہت سوں کو اچھی نہ لگے کیونکہ بات بہت کڑوی ہے مگر ہے سو فیصد سچ !

یہ ان لوگوں کے لئے ہے جو عورت ذات کی عزت نہیں کرتے ، اس کو صرف دل بہلانے کا ایک کھلونا سمجھتے ہیں ان سے سوال ہے کہ اگر آپ کسی کی بہن، بیٹی کا تذکره اپنے دوستوں میں بیٹھہ کر گھٹیا الفاظ میں کرو گے اس پر ” چکنی یا آئیٹم یا بچی ” کہہ کر تبصرہ کرو گے ، تو ذرا سوچو کہ آپ کا ہی کوئی دوست اگر آپ کی بہن یا بیٹی پر ایسا تبصرہ کرے تو کیسے آپ کے تن بدن میں آگ لگ جائے گی ! اور آپ مارنے مرنے پر تل جاؤ گے !

کیا یہ کھلا تضاد نہیں ؟

ارے جب آپ کو چھوٹ ہے کسی کی بہن بیٹی کو میلی نظر سے دیکھنے کی تو آپ کے دوست کو کیوں نہیں ؟؟

اگر آپ کی بہن آپ کی عزت ہے تو جس کو آپ ورغلا رہے ہو ، کیا وہ کسی کی عزت نہیں ؟؟

ڈیٹ مارنے اور اپنی گندی ہوس کی تسکین کے لئے آپ کو “بچی ” چاہئے مگر شادی کے لئے پاکیزہ لڑکی کیوں ؟؟؟

سوچئے گا ضرور پلیز !

شائد کہ آپ کے دل میں اتر جائے یہ بات !

آپ دوسروں کی بیٹیوں کو پاکیزہ رہنے دیجیئے تو آپ کو بھی پاکیزہ بیوی ضرور ملے گی ان شاء الله بات اتنی مشکل نہیں جس پر عمل نہ ہو سکے !

اگر آپ اپنے لئے ایک نیک بیوی اور نیک بیٹی کی کی آرزو رکھتے ہو تودوسروں کی ماؤں ، بہنوں اور بیٹیوں کو بھی عزت دینا سیکھو کیونکہ قران پاک میں ہے

الخَبيثٰتُ لِلخَبيثينَ وَالخَبيثونَ لِلخَبيثٰتِ ۖ وَالطَّيِّبٰتُ لِلطَّيِّبينَ وَالطَّيِّبونَ لِلطَّيِّبٰتِ ۚ﴿٢٦﴾ سورة النور

ناپاک عورتیں ناپاک مردوں کے لئے ہیں اور ناپاک مرد ناپاک عورتوں کے لئے ہیں۔اور پاکیزہ عورتیں پاکیزہ مردوں کے لئے ہیں اور پاکیزہ مرد پاکیزہ عورتوں کے لئے ہیں-

الخَبيثٰتُ لِلخَبيثينَ وَالخَبيثونَ لِلخَبيثٰتِ ۖ وَالطَّيِّبٰتُ لِلطَّيِّبينَ وَالطَّيِّبونَ لِلطَّيِّبٰتِ” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں