سید فیملی کو زکوۃ دینے کا حکم

سوال :کیا سید فیملی کو زکوۃ دے سکتے؟

اَلْجَواب حَامِدَاوَّمُصَلِّیا

زکٰوة و دیگر صدقات واجبہ کا مال بنی ہاشم کو دینا جائز نہیں ہے اور بنی ہاشم سے مراد حضرت علی، حضرت عباس، حضرت جعفر ، حضرت عقیل اورحارث بن عبدالمطلب کی اولاد ہیں

ان کے علاوہ جو بنی ہاشم ہیں مثلاً ابو لہب کی اولاد ان کو زکٰوة دینا جائز ہے

اوقاف کی آمدنی بنی ہاشم کو دینا جائز ہےخواہ وقف کرنے والے نے ان کا نام لیا ہو یا نہ لیا ہو اور یہی حق ہے کیونکہ وقف کا صدقہ نفلی صدقےکی مانند ہے اور نفلی صدقہ بنی ہاشم کو دینا بالاجماع جائز ہے سید ( بنی ہاشم) کی زوجہ اگر غیر سید (غیر بنی ہاشم) مثلاً پٹھانیوغیرہ ہو اور وہ غریب ہو تو اس کو صدقہ فطر و زکٰوة کا لینا درست ہے اوراس پر کچھ گناہ نہیں ہے نیز دینے والوں کا صدقہ فطر و زکٰوة ادا ہو جائے گی٩. بنی ہاشم کے غلاموں کو بھی زکٰوة دینا جائز نہیں۔

وَاللّٰہ اَعْلَم

اپنا تبصرہ بھیجیں