دوران حیض سورت الفاتحہ اور سورۃ الاخلاص بطور وظائف پڑھنا

سوال:کیاحیض میں سورت فاتحہ اور اخلاص بطور وظیفہ پڑھناجائزہے؟ جواب:اگرسورت فاتحہ اور سورت اخلاص دعا کی نیت سے پڑھے یا اور دعائیں جو قرآن میں آئی ہیں ان کو دعا کی نیت سے پڑھے تلاوت کے ارادے سے نہ پڑھے تو درست ہے-