تعارف سورۃ الانبیاء

اس سورت کا بنیادی مقصد اسلام کے بنیادی عقائد یعنی توحید،رسالت اور آخرت کا اثبات ہے،او ران عقائد کے خلاف کفار مکہ جو اعتراضات اٹھایا کرتے تھے،سورت میں ان کا جواب بھی دیاگیا ہے،آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت پر ان لوگوں کا ایک اعتراض یہ تھا کہ ایک ہم جیسے انسان کو پیغمبر بناکر کیوں بھیجا گیا ہے، اس کے جواب میں فرمایاگیا ہے کہ انسانوں کے پاس انسان ہی کو پیغمبر بناکر بھیجنا مناسب تھا،اور اس ضمن میں بہت سے پچھلے پیغمبروں کا حوالہ دیاگیا ہے کہ وہ سب انسان ہی تھے،او رانہوں نے اپنی اپنی قوموں کو انہی عقائد کی تعلیم دی تھی جو حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے عقائد ہیں،انبیائے کرام کے اسی حوالے کی بنا پر اس سورت کا نام سورۃ الانبیاء رکھا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں