تعارف سورۃ التغابن

اگرچہ بعض مفسرین نے اس سورت کی کچھ آیتوں کو مکی اور کچھ کو مدنی کہا ہے لیکن اکثر مفسرین نے پوری سورت کو مدنی قراردیا ہے البتہ اس کے مضامین مکی سورتوں کی طرح اسلام کے بنیادی عقائد کی دعوت پر مشتمل ہیں اللہ تعالی کی قدرت کاملہ کے حوالے سے توحید رسالت اور آخرت پر ایمان کی دعوت دی گئی ہے.

  • اور پچھلی امتوں کی تباہی کے اسباب بتاتے ہوئے توجہ دلائی گئی ہے کہ ہر انسان کو اللہ تعالی کے رسول برحق اوران پر نازل ہونے والی کتاب پر ایمان لاکر آخرت کی تیاری کرنی چاہئیے
  • اور اگر انسان کے بیوی بچے اس راستے میں روکاٹ بنیں تو سمجھنا چاہئے کہ وہ انسان کی خیر خواہی نہیں دشمنی کررہے ہیں سورت کا نام آیت نمبر :۹ سے ماخوذ ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں