تعارف سورۃ التحریم

 جیسا کہ پچھلی سورت کے تعارف میں عرض کیاگیا ،اس سورت کا بنیادی موضوع بھی یہ ہے کہ میاں بیوی کو آپس میں او راپنی اولاد کے ساتھ کس طرح معتدل اور متوازن رویہ اختیار کرنا چاہئیے ،ایک طرف ان سے معقول حدود میں محبت بھی دین کا تقاضا ہے ،اور دوسری طرف ان کی یہ نگرانی بھی ضروری ہے کہ وہ اللہ تعالی کے احکام سے انحراف نہ کریں ،اسی سلسلہ میں ایک واقعہ خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ پیش آیا تھا کہ اپنی کچھ ازواج مطہرات کی خوشنودی کی خاطر آپ نے یہ قسم کھالی تھی کہ آئندہ شہد نہیں پیونگا ،جس کی تفصیل آیت نمبر:۱ کی تشریح میں ملتی ہے، اس پر اللہ تعالی نے آپ سے یہ فرمایا کہ جو چیز اللہ تعالی نے آپ کے لئے حلال کی ہے، اسے آپ اپنے اوپر حرام کیوں کرتے ہیں ؟اس لئے سورت کا نام تحریم ہے، جس کے معنی ہیں حرام کرنا

اپنا تبصرہ بھیجیں