تیمم کے جواز کی صورتیں

سوال: تیمم  کن کن صورتوں میں جائز ہے ؟

فتویٰ نمبر: 131

 جواب:  اگر کوئی جنگل وغیرہ میں ہو پانی کا نہیں معلوم اورکوئی  بتانے والا  بھی نہیں یاپھر ایک میل دور  ہے یا بیمار ہے پانی  سے جان کا خوف ہو، یا پھرپانی پیسے سے مل رہا ہے اور  بہت مہنگا ہے یا پھرپانی کے پاس کوئی ایسا جانور ہے جو ماریگا یا پھرریل سے اترنے  سے ریل  چلے جانے کا خدشہ ہے  تو ان تمام صورتوں میں تیمم جائز ہے  ۔

 ” اگر کوئی جنگل میں ہے اورپانی نہیں ہے اورکوئی  اس کو بتانے والا بھی نہیں  یا پانی ایک میل  دور ہے  یا بیماری بڑھ جانےکا خوف  ہو،یا پانی قریب تو ہے  لیکن ریل سے اترےگی تو ریل چل جائےگی یا سانپ وغیرہ پانی کے پاس ہے ۔ تو ان تما م صورتوں  میں  تیمم درست ہے ۔”

 ( بہشتی زیور  : صفحہ 57)        

اپنا تبصرہ بھیجیں