ٹائنز نامی کمپنی کی ممبرکا شپ حکم

فتویٰ نمبر:617

سوال: پاکستان میں ٹائنز کے نام سے ایک کمپنی متعارف ہے، کیا اس کمپنی کی ممبر شپ حاصل کرکے اس میں کام کرنا شرعی لحاظ کیسا ہے؟ فقہی رو سے مدلل جواب عنایت فرمائیں.

جواب :ٹائنزانٹرنیشنل کمپنی کی ممرشپ حاصل کرنایااس میں کام کرنادرست نہیں ہے،اس بارے میں ہمارے دارالافتاء سے تفصیلی فتوی مورخہ5/11/2014ءکو شائع ہوچکاہے۔عدم جواز کی وجوہات مختصراً درج ذیل ہیں:

۱۔ٹائنزانٹرنیشن​ل نے اپنی مصنوعات کی تشہیرکے لیے نیٹ ورک مارکیٹنگ کاطریقہ اختیاکیاہے، ٹائنزکاممبربننے کے لیے اولاً ہزارروپے اداکرکے اس کی مصنوعات میں سے کوئی چیزخریدنی پڑتی ہے جس کے بغیرکوئی ممبرنہیں بن سکتا،یہ شرط شرعی اعتبارسے درست نہیں ہے۔اورعقد اجارہ کے خلاف ہے۔

۲۔ ٹائنزکے کاروبار کی روح کمیشن اوررعایتیں دیناہے اوراسی بنیادپرلوگ اس کے ممبربنتے ہیں،گویاکمیشن کومستقل تجارتی شکل دے رکھی ہے،جبکہ اسلامی معیشت میں کمیشن کومستقل تجارتی حیثیت کہیں حاصل نہیں ۔فقط واللہ اعلم

اپنا تبصرہ بھیجیں