توسع علی العیال فی یوم عاشوراء

توسع علی العیال فی یوم عاشوراء

عاشورا کے دن توسعہ علی العیال والی حدیث : 6 صحابہ رضی اللہ عنھم اور ایک تابعی کی روایت سے منقول ہے وہ یہ ہے 

حضرت أبو سعيد خدری  ابن مسعود جابر  ابو هريرة  ابن عمر  ان مذکورہ حضرات سے مرفوعا  اور حضرت عمر سے موقوفا اور ابن المنتشر تابعی سے بلاغا مروی ہے  ۔

اکثر علماء حدیث اس حدیث کی تمام اسانید وطرق پر جرح کرتے ہوئے  فرماتے ہیں کہ یہ حدیث مرفوعا ثابت نہیں ہے  اور بعض صراحتا من گھڑت ھونے کا حکم لگاتے ہیں ۔

جبکہ ان کے مقابلہ میں بعض محدثین نے اس کو قبول کیاھے  ان میں خصوصا امام بیھقی ابن القطان  عراقی ، ابن حجر عسقلانی ، سیوطی رحمھم اللہ ہیں ۔

اور مذاہب اربعہ کی کتابوں میں بھی اس پر عمل کرنے کی گنجائش لکھی ہے اور یہ کہ سال بھر کی برکت کے بارے میں یہ عمل مجرب اور پائے ثبوت کو پہنچاہوا ہے ۔

اس لئے اس کو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کرنے میں تو احتیاط کرنی چاہیے  ۔ہاں عمل جائز و مستحسن ہے ۔

رہی  بات دیگر رسوم کی جیسے : سرمہ لگانا  خضاب لگانا  غسل کرنا  تو یہ سب بدعت ہے  اور ان باتوں کی کوئی اصل نہیں ہے ۔

شیخ طلحہ بلال امتیاز

اپنا تبصرہ بھیجیں