ولی کی اجازت کے بغیر بالغہ کے نکاح کا حکم

فتویٰ نمبر:678

سوال:بالغہ لڑکی بغیرولی کی اجازت کے غیرکفومیں شادی کردے تونکاح منعقد یاباطل ہوجائے گا،لیکن ولی کوخیارفسخ ہوگا؟فتویٰ کس پرہے؟

الجواب بعون الملک الوھاب

عاقلہ بالغہ کانکاح غیر کفو میں منعقد ہوجائے گا،اگراولیاء راضی ہوں توبرقراررہے گااوراگر اولیاء راضی نہ ہوں فسخ کراناچاہیں توانہیں حق حاصل ہوگا۔

“حتی لوزوجت نفسھا من غیر کف عن غیررضاء الاولیاء لایلزم ،وللأولیاء حق الاعتراض”۔ بدائع الصنائع(2-318) 

واللہ اعلم بالصواب

اہلیہ محمود الحسن

دارالافتاء صفہ آن لائن کورسز.

27 رجب المرجب1438 ھ. 25-4-2017ء

اپنا تبصرہ بھیجیں