وقت کی پابندی

حضرت شیخ الحدیث  رحمہ اللہ کے  ہاں  وقت کی بہت پابندی تھی ۔ ان کے خادم مولوی  نصیر صاحب جو کھانے  وغیرہ کے انتظام  پر مامور تھے ۔ اگر وقت مقررہ  سے ایک دو منٹ  بھی دیر  ہوجاتی تو حضرت شیخ الحدیث  ؒ  جو ہر جگہ  ومقام کو نگاہ  میں رکھے ہوتے  ان  کو معلوم ہوجاتا  کہ ابھی مولوی نصیر  دروازے سے اندر داخؒ  ہورہے ہیں ۔ چنانچہ ان کی طرف متوجہ ہوئے بغیر ہمیں مخاطب فرماتے  :

 ” دسترخوان  بچھاؤ، مجھے مولوی نصیر  کی  ضرورت نہیں ”  

 یہ تربیت کا ایک انداز تھا۔ ہم خدام   بسااوقات  حضرت کے اس انداز  پر آپس میں ایک دوسرے کی طرف  دیکھ کر ہنس بھی پڑتے ۔ حضرت شیخ  کے ہاں  بڑا تیقظ تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں