وضو میں پیر دھونے کا طریقہ

فتویٰ نمبر:719

وضو میں پیر بائیں ہاتھ سے دھونا چاہئے یا دائیں سے یا دونوں سے دھو سکتے ہیں؟

سائلہ: زوجہ حنیف

 الجواب بعون الملك الوهاب 

وضو میں پیر دھونے کا مسنون طریقہ یہ ہے کہ دونوں پاؤں ٹخنوں سمیت تین دفعہ دھوئے جائیں اور ہر بار انگلیوں کا خلال کیا جائے .خلال کابہتر طریقہ یہ ہے کہ دائیں پاؤں کی چھوٹی انگلی سے شروع کر کے بائیں پاؤں کی چھوٹی انگلی پہ ختم کریں. اور اس کے لیے بائیں ہاتھ کی چہنگلیا استعمال کریں.

کما فی رد المحتار ج١ ص٢٣٨_٢٣٩

تَخْلِيلُ (الْأَصَابِعِ) الْيَدَيْنِ بِالتَّشْبِيكِ وَالرِّجْلَيْنِ بِخِنْصَرِ يَدِهِ الْيُسْرَى بَادِئًا بِخِنْصَرِ رِجْلِهِ الْيُمْنَى، وَهَذَا بَعْدَ دُخُولِ الْمَاءِ خِلَالَهَا، فَلَوْ مُنْضَمَّةً فَرْضٌ

واللہ اعلم بالصواب

اہلیہ ڈاکٹر رحمت اللہ 

دارالافتاء صفہ آن لائن کورسز 28ربیع الثانی 1438 ھ. 

27-1-2017

اپنا تبصرہ بھیجیں