یہ عادات آپ کے دانتوں کو خراب کردیتی ہیں

دانتوں میں درد اور خراب دانتوں کا مسئلہ ہر ایک کے ساتھ ہوتا ہے۔ دانتوں کا کمزور ہونا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ آپ میں کیلیشم کی کمی ہے یہ بات کافی حد تک درست ہے۔

لیکن دانت میں درد ہونا اور دانت خراب ہوجانے کے پیچھے ہماری اپنی ہی غلطی ہوتی ہے۔

ہم روزمرہ بے دھیانی میں ایسے کام کرجاتے ہیں، جس کی وجہ سے آپ کے دانت میں درد ہونا شروع ہوجاتا ہےاور کام کون سے آئیے جانتے ہیں:

٭ برف کھانا

کچھ لوگوں کو برف کھانے کا بہت شوق ہوتا ہے، خاص طورپر بچے بڑے شوق سے بر ف کو کھاتے ہیں۔ کچھ لوگ مشروبات میں برف ڈال کر پیتے ہیں اور پھر آخر میں بچی ہوئی برف کھالیتے ہیں۔ برف کھانے سے آپ کے دانت خراب ہوتے ہیں لہذا برف کھانے سے گریز کیا جائے۔

٭ دانت پیسنا

کچھ لوگ جب ذہنی دباؤ کا شکار ہوتے ہیں تو وہ اپنے دانتوں کو پیسنا شروع کردیتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے جبڑوں پر زور پڑتا ہے اور اس عمل سے آپ کے دانت بھی خراب ہوجاتے ہیں۔

٭ سوڈا ڈرنکس

چونکہ سوڈا ڈرنکس میں چینی موجود ہوتی ہے جوکہ دانتوں کےلیے بہت زیادہ نقصان دہ ہوتی ہیں۔ لہذا سوڈا ڈرنکس پینے سے گریز کرنا چاہیئے۔

٭ کسی چیز کو دانتوں سے کھولنا

کچھ لوگوں کو ہر چیز دانتوں سے کھولنے کی عادت ہوتی ہے۔ دانتوں سے کسی بھی چیز کو کھولنے سے گریز کرنا چاہیئے۔ اگر دانتوں سے کسی سخت چیز کو کھول لیا جائے تو وہ آپ کے دانتوں کےلیے شدید نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔

٭ جوس

جوس پینا بھی آپ کے دانتوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ چونکہ اس میں مصنوعی شکر شامل ہوتی ہےجوکہ آپ کے دانتوں کےلیے بہت زیادہ نقصان دہ ہے۔

٭ آلو کے چپس

آلو کے چپس آپ کے دانتوں کےلیے بہت زیادہ نقصان دہ ہوتے ہیں۔ لیکن یہ ایک ایسے اسنیکس ہیں جس کو ہر عمر کے لوگ شوق سے کھاتے ہیں۔ آلو کے چپس میں اسٹارچ ہوتا ہے جوکہ آپ کے دانتوں میں جم کر پلاک بنادیتا ہے اور اس سے آپ کے دانت خراب ہونے لگتے ہیں۔

٭ پینسل چبانا

اکثر لوگوں کو کام کرتے ہوئے پینسل چبانے کی عادت ہوتی ہے۔کسی بھی چیز کے ذریعے دانتوں پر زور پڑتا ہے تو اس دانت خراب ہونے لگتے ہیں اور دانتوں کی اشکال بگڑنےلگتی ہے۔

٭ سگریٹ پینا

سگریٹ پینے سے آپ کے دانتوں میں پلاک جم جاتا ہے  لہذا سگریٹ نوشی سے اجتناب کرنا چاہیئے کیونکہ اس سے آپ کے دانے جلدی خراب ہوسکتے ہیں۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کےلیے ہے اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں