زمانہ  فتنہ میں دعاؤں کا اہتمام

(٧)عَنْ حُذَیْفَۃَ رضی اللہ عنہ عَنِ النَّبِیِّؐ قَالَ یَأْتِیْ عَلَیْکُمْ زَمَانٌ لَا یُنَجِّیْ مِنْھَا اِلَّاللّٰہُ اَوْ دُعَاءٌ کَدُعَاءِ الْغَرِیْقِ۔(رواہ البیھقی فی شعب الایمان ،کنزج١١، ص١٥٣)
ترجمہ: حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺنے ارشاد فرمایا : تم پر ایک زمانہ ایسا آئے گا کہ اس کی مشکلات سے صرف اللہ ہی کی ذات بچا سکے گی یا ایسی دعا جیسی سمندر میں ڈوبنے والا شخص کرتا ہے ۔
فائدہ: حدیث بالا سے معلوم ہوا کہ اصل حل اللہ کی طرف رجوع اور اللہ جل شانہ سے گڑگڑا کر مانگنے میں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں