مجموعی طور پر اس سورت میں ان واقعات کا ذکر ہے:
1۔حضرت یعقوب علیہ السلام کو عرق النساء کی بیماری تھی۔ انہوں نے منت مان لی کہ اگر یہ بیماری ٹھیک ہوگئی تو اپنی مرغوب غذا کو ترک کردوں گا۔ إِلَّا مَا حَرَّمَ إِسْرَائِيلُ عَلَى نَفْسِهِ مِنْ قَبْلِ أَنْ تُنَزَّلَ التَّوْرَاةُ) ( آل عمران: 93]
2۔اوس وخزرج کاباہمی بھائی چارہ یہودیوں کوپسند نہ تھا،انہوں نے ان کی پرانی دشمنیاں بھڑکانے کی کوششیں کیں ، اس پر آیات نازل ہوئیں۔{قُلْ يَاأَهْلَ الْكِتَابِ لِمَ تَصُدُّونَ عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ مَنْ آمَنَ تَبْغُونَهَا عِوَجًا وَأَنْتُمْ شُهَدَاءُ ) ( آل عمران: 99)
3۔بعض مشرک سرداروں کو بددعا دینے کا واقعہ۔لَيْسَ لَكَ مِنَ الْأَمْرِ شَيْءٌ أَوْ يَتُوبَ عَلَيْهِمْ أَوْ يُعَذِّبَهُمْ فَإِنَّهُمْ ظَالِمُونَ (آل عمران: 128)
4۔ غزوہ بدر کا منظر نامہ، صحابہ کرام کی مورچہ بندی، فرشتوں کے نزول اور غیبی مدد و نصرت کا ذکر۔
5۔ غزوہ احد کی منظر کشی کہ احد میں کافروں نے اپنی شکست کا بدلہ لیا نیز اس شکست کے اسباب پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے ۔
6۔غزوہ احد کے فورا! بعد غزوہ حمراء الاسد کا تذکرہ۔
7۔ غزوہ بدر میں غنیمت کے مال سے ایک سرخ چادر گم ہوگئی۔ بعض منافقوں نے اس چوری کا الزام نبی کریم ﷺ پر لگایا۔ اس کا جواب (وَمَا كَانَ لِنَبِيٍّ أَنْ يَغُلَّ) (آل عمران: 161)
8۔ یہودی علماء کے پاس کسی مسئلہ کی تحقیق کے لیے نبی کریم ﷺ نے چند صحابہ کرام کو روانہ فرمایا۔ یہودی علماء نے غلط انفارمیشن دی۔ اس کا واقعہ۔
Load/Hide Comments