سوال: کثرت عمرہ افضل ہے یا کثرت طواف؟
الجواب باسم ملھم الصواب
واضح رہے کہ کثرت طواف عمرے سے اس صورت میں افضل ہے جب عمرے میں لگنے والے تمام وقت کے بقدر طواف کیا جائے۔ البتہ اگر طواف میں وقت کم خرچ کیا جائے تو اس صورت میں تو عمرہ کرنا طواف سے زیادہ افضل ہوگا۔
حوالہ جات:
1:”والطواف افضل من العمره اذا شغل به مقدار زمن العمرۃ۔
(غنیۃ الناسک:138)
2:” سئل هل الافضل الطواف او العمره من ان الارجح تفضيل الطواف على العمره اذا شغل به مقدار زمن العمره۔
(ردالمحتار:502/2)
3:” کثرت طواف افضل ہے بشرطیکہ طواف میں عمرہ جتنا وقت خرچ کرے۔
(فتاوی دار العلوم زکریا:373/3)
واللہ اعلم بالصواب
صفہ اسلامک ریسرچ سینٹر
جمادی الاولی1446ھ
30نومبر2024ء