سائنس
1۔شہاب ثاقب کوقرآن نے خلا کی چیز قرار دیا ہےاور سائنس بھی یہی کہتی ہے کہ یہ خلا سے آنے والے شہابیے ہوتے ہیں۔
شہاب ثاقب کی بارش کب ہوگی ؟ اس کی پیشین گوئی ناممکن ہے اس کا یہی مطلب ہوا کہ کسی مخصوص مقصد سے اسے گرایا جاتا ہے وہ مقصد قرآن نے واشگاف الفاظ میں کہہ دیا ہے کہ شیاطین کو ماربھگانا ہے۔یہ بھی ممکن ہے کہ شہاب ثاقب طبعی طور پر ہوتے ہوں اور کبھی شیاطین کو بھگانے کے لیے۔{وَحَفِظْنَاهَا مِنْ كُلِّ شَيْطَانٍ رَجِيمٍ (17) إِلَّا مَنِ اسْتَرَقَ السَّمْعَ فَأَتْبَعَهُ شِهَابٌ مُبِينٌ} [الحجر: 17، 18]
2۔پانی، سونا، چاندی غرض ہر چیز کے اللہ کے ہاں بے شمار خزانے ہیں لیکن اللہ تعالی مناسب مقدار میں اسے زمین پر نازل کرتے ہیں۔ اس سے زمین میں موجود تمام چیزوں کی موزونیت کا راز معلوم ہوتا ہے۔{ وَأَنْبَتْنَا فِيهَا مِنْ كُلِّ شَيْءٍ مَوْزُونٍ} [الحجر: 19]
( ازگلدستہ قرآن)
Load/Hide Comments