گناہ کی معافی
حضرت ابوہریرہؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا جو شخص ہر نماز کے بعد ۳۳،مرتبہ سبحان اللہ،۳۳ مرتبہ اللہ اکبر، ۳۳ مرتبہ الحمد للہ،یہ ۹۹ ہوئے اور “لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَحْدَہُ لَا شَرِیْکَ لَہُ ،لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلیٰ کُلِّ شَیْ ءٍ قَدِیْر”،یہ مل کر سو ہوئے پڑھے گا تو اس کے گناہ معاف ہوجائیں گے خواہ سمندر کے جھاگ کے برابر ہوں۔
حضرت ابوہریرہؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا جو شخص صبح کے وقت اور شام کے وقت سو سو مرتبہ سبحان الله پڑھا کرے قیامت کے روز کوئی آدمی اس سے بہتر عمل نہیں بجز اس کے کہ وہ بھی تسبیح اتنی یا اس سے زیادہ پڑھتا ہو (بخاری و مسلم )
حضرت ابوہریرہؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا جس شخص نے دن میں سو مرتبہ سبحان الله وبحمدہ پڑھا اس کے گناہ معاف کر دئے جاینگے اگرچہ وہ سمندر کی موجوں کے برابر ہون (مظہری)
(معارف القرآن، جلد ٨، صفحہ ١٥٠-١٥١ ، سورۂ ق)