نفل نماز میں جہر کا حکم

سوال :ایسا مرد جو اکیلے نفل نماز پڑھ رہا ہے وہ قرأت میں جہر کر سکتا ہے؟
الجواب باسم ملہم الصواب
تنہا نماز پڑھنے والا اگر دن کے نوافل پڑھ رہا ہے تو پھر آہستہ قراءت کرے گا، البتہ رات کے نوافل میں جہر اور آہستہ دونوں طرح قراءت درست ہے۔
حوالہ جات
1۔ مراقي الفلاح شرح نور الإيضاح (ص: 95):
“و” يجب “الإسرار” ….. في “نفل النهار” للمواظبة على ذلك”.

2۔فتح القدير للكمال ابن الهمام (1/ 327):
“وفي التطوع بالنهار يخافت، وفي الليل يتخير اعتباراً بالفرض في حق المنفرد، وهذا لأنه مكمل له فيكون تبعاً”..

واللہ اعلم بالصواب

9 جون 2022ھ
9 ذوالقعدة 1443ء

اپنا تبصرہ بھیجیں