اگر سہواً قرآن زمین پر گرجائے تو اُس کی تلافی کی کیا صورت ہے 

سوال:- کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ: ہم سے سہواً یعنی غلطی سے قرآنِ کریم زمین زد ہوگیا تو ہم نے دو رکعت نفل پڑھ کر توبہ کرلی تو کیا ہم نے ٹھیک کیا؟ اور اَب کچھ کرنے کی ضرورت نہیں ہے یا اِس کی تلافی کی کوئی اور صورت ہے؟

فتویٰ نمبر:211

باسمہٖ سبحانہ تعالیٰ

الجواب وباللّٰہ التوفیق: غلطی سے قرآن زمین زد ہوجانے پر توبہ واستغفار کرلینا چاہئے اگر آپ نے توبہ واستغفار کرلیا ہے تو کافی ہے۔ (مستفاد: فتاویٰ محمودیہ ۳؍۵۴۲ ڈابھیل، امداد الفتاویٰ ۴؍۶۰ کراچی، ۴؍۶۰ زکریا) فقط واللہ تعالیٰ اعلم 

کتبہ: احقر محمد سلمان منصورپوری غفرلہ

اپنا تبصرہ بھیجیں