فضائل بسم الله الرحمن الرحیم

١.. رسول کریم صلى الله عليه وآله وسلم نے ١ جگہ ارشاد فرمایہ جسکا مفہوم ہے : ہر کام جو بسم الله الرحمن الرحیم سے شروع نہ کیا جائے وہ بے برکت رہتا ہے

٢.. رسول کریم صلى الله عليه وآله وسلم نے ١ جگہ ارشاد فرمایہ جسکا مفہوم ہے : گھر کا دروازہ بند کرو تو بسم الله الرحمن الرحیم کہو ، چراغ گل کرو تو بسم الله الرحمن الرحیم کہو، برتن ڈھکو تو بسم الله الرحمن الرحیم کہو، کھانا کھانے ، پانی پینے ، وضو کرنے، سواری پر سوار ہونے اور اترتے وقت بسم الله الرحمن الرحیم پڑھنے کی ہدایت قرآن و حدیث میں بار بار آئہیں (قرطبی)

٣.. بسم الله نہ پڑھیں تو شیطان بھی کھانے میں شامل ہوجاتا ہے

حضرت حذیفہ رضی الله تعالی عنه سے روایت ہے کہ رسول الله صلی الله علیه وسلم نے ایک بار کھانا شروع کیا تو ایک لڑکی ڈورتی ہوئی آئی ، اس نے کھانے میں ہاتھ ڈالا – آپ صلی الله علیه وسلم نے اس کا ہاتھ پکڑلیا – کیونکہ اس نے بسم الله نہیں کہا تھا – اس کے فورآ بعد ایک اعرابی آگیا اس نے بھی بغیر بسم الله کہے برتن میں ہاتھ ڈالا – نبی اکرم صلی الله علیه وسلم نے اس کا ہاتھ پکڑلیا پھر فرمایا !!

“جب کھانے پر بسم الله نہ کہی جائے تو شیطان اسے اپنے لئے حلال کرلیتا ہے وہ پہلے اس لڑکی کے ساتھ آیا تاکہ ہمارا کھانا کھائے ، میں نے لڑکی کا ہاتھ پکڑا ، پھر وہ اعرابی کے ساتھ آیا ، میں نے اعرابی کا بھی ہاتھ پکڑلیا ، اس الله کی قسم جس کے قبضہ میں میری جان ہے ، شیطان اس وقت ان دونوں ہاتھوں کے ساتھ میرے ہاتھ میں ہے” {صحیح-مسلم}

حضرت امیہ بن مخشی رضی الله تعالی عنه کا بیان ہے کہ رسول الله صلی الله علیه وسلم کے سامنے ایک شخص کھانا کھارہا تھا – اس نے بسم الله کہے بغیر کھانا شروع کردیا – جب آخری لقمہ رہ گیا تو اس نے “بسم الله اوله و اخرہ” کہا – اس پر رسول الله صلی علیه وسلم مسکرادیئے اور فرمایا !!

شیطان اس شخص کے ساتھ برابر کھاتا رہا – جب اس نے بسم الله کہا تو شیطان نے جو کچھ کھایا پیا تو قے کردیا {ابو داؤد – نسائی}

معلوم ہوا شیطانی اثرات سے بچاؤ کے لئے بسم الله ایک بہترین ڈھال ہے اور کھانے کے ساتھ اس کا استعمال برکت کا باعث ہے

فضائل بسم الله الرحمن الرحیم” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں