فضائل سورۂ الدخان

گناہ کی معافی :

حضرت ابو ہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے فرمایہ کہ جو شخص جمعہ کو رات میں سورۂ الدخان پڑھ لے تو صبح کو اسکے گناہ معاف ہوچکے ہونگے

جنت میں گھر :
حضرت امامہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے فرمایہ کہ جس شخص نے جمعہ کی رات یا دن میں سورۂ الدخان پڑھ لی تو الله تعالی اسکے لئے جنت میں گھر بنائیں گے (المعجم الکبیر، طبرانی حدیث ٨٠٢٦، باب: الساد، راوی: ابو امامہ رضی الله عنہ، عنوان : فضال بن جبیر کی ابو امامہ سے کی گئی روایت، نأثر: مکتبہ ابن تیمیہ، قاہرہ )

( روایت ثعبی – معارف القرآن جلد٧م صفحہ ٧٥٦-٧٥٧ )

اپنا تبصرہ بھیجیں