غیر شرعی لباس کی سلائی کا حکم

فتویٰ نمبر:881

سوال: اسلام علیکم

میں لوگوں کے کپڑے سلائی کرتی ھوں.کچھ لوگوں کی ڈیمانڈ پر بنانے پڑھتے ہے.جو بین کالر پٹی پاجامہ لیڈیز سوٹ میں جو مرد کے مشابہ ہے.میں پیسے لیتی ہوں.الحمداللہ اچھی جگہ بھی خرچ کرتی ہوں کیا ایسے کپڑے سلائی کرنے کا گناہ مجھے بھی ہوگا.کیا خرچ کا ثواب مجھے ہوگا.مجھے ہمیشہ ٹنشن رہتی ہے کہ کہی اسکا گناہ مجھے بھی ہوتا ہوگا.میں اسی وجہ بہت فالتوں فیشن والے سوٹ سے انکار بھی کرتی ہوں.اس میں میرا بھی نقصان رہتا ہے۔

سائلہ:بنت محبوب

الجواب حامدۃو مصلية

وعلیکم السلام!

سب سے پہلے یہ بات واضح رہے کہ شریعت نے عورت اور مرد کے لیے کسی خاص طرز کے لباس کی تخصیص نہیں کی بلکہ عورتوں کے لیے لباس کی چند شرائط بتائی گئی ہیں کہ عورت کا لباس ایسا ہو جس سے اس کا پورا بدن ڈھانپا جاسکے، یعنی نہ تو اتنا تنگ ہو کہ اعضا ظاہر ہوں نہ اتنا چست کہ اعضا کے نشیب وفراز معلوم ہوں اور نہ ہی اتنا باریک کہ اعضا چھلکیں۔ اب آپ کے پاس اگر کوئی مذکورہ شرائط کا لحاظ رکھتے ہوئے کپڑے سلوائے تو ایسے کپڑے سینا آپ کے لیے جائز اور درست ہے لیکنفساق کا لباس مثلاً ایسا لباس سینا، جس میں اعضا کی بناوٹ اور جسم نظر آتا ہو تو اس میں یہ نیت کرلیا کریں کہ میرا کام صرف سینا ہے۔ ممکن ہے یہ اس کپڑے کو صرف جائز مواقع میں استعمال کرےجیسے :شوہر کے سامنے ۔ اگر یہ عورت واقعی ایسی ہو تب تو کوئی کراہت ہی نہیں، اسی طرح صرف شک ہو کہ صحیح جگہ استعمال کرے گی یا غلط تب بھی محض شک کی وجہ سے کراہت کا حکم نہیں لگے گا ، لیکن اگر یقین ہو کہ یہ اسے غلط جگہ ہی استعمال کرے گی تو سی کر دینا مکروہ ہے گو اس کے ذریعہ حاصل ہونے والی آمدنی حلال ہے۔ (مستفاد: محمودیہ ۱۹؍۲۸۲، احسن الفتاوی ۸؍۵۲)

فإذا ثبت کراہۃ لبسہا للتختم ثبت کراہۃ بیعہا وصیغہا لما فیہ من الإعانۃ علی ما لا یجوز وکل ما أدیٰ إلی ما لا یجوز لا یجوز۔ (الدر مع الرد، کتاب الحظر والإباحۃ، فصل في المس، زکریا ۹/۵۱۸، کراچي ۶/۳۶۰)

دارالافتاء دیوبند کی ویب سائٹ پر بھی اسی سے متعلق فتوی ملاحظہ کیجیے:

http://www.darulifta-deoband.com/home/ur/Others/63586

و اللہ سبحانه اعلم🔸

قمری تاریخ:15.محرم.1440

عیسوی تاریخ: 26.ستمبر.2018

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبدالرحیم صاحب

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

📮ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک👇

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں