حیض کی انتہا

فتویٰ نمبر: 880

سوال: 

محترم جناب مفتیان کرام!

حیض کا اختتام اس وقت مانا جائے گا جب آخری بار خون کا دھبہ دیکھا

مثال کے طور پر عشاء کے وقت دھبہ دیکھا واش کرکہ کرسف رکھا پھر فجر میں دیکھا کرسف پر کچھ نہ تھا تو عشا کے وقت سے پاک سمجھی جائے گی

لیکن آخری دن۔پیڈ وغیرہ پر کچھ نہیں اتا اس لیے رکھتے بھی نہیں

اگر صبح دیکھا کسی نے ٹشو وغیرہ سے تو دھبہ تھا پھر دن بھر یا دو تین نمازوں تک نہیں دیکھا پھر دیکھا تو نہیں تھا اور کپڑے وغیرہ پر بھی کچھ نہیں (عموما اخری دن ٹشو پر آتا ہے کپڑے پر نہیں اتا) تو پاک کس وقت سے شمار ہوگی؟؟

والسلام

سائل کا نام:فرحانہ

پتا:کراچی

⏩الجواب حامداو مصليا⏪

اس صورت میں حیض کا اختتام صبح جس وقت آخری رنگ دیکھا،اسی وقت سے مانا جائے گا۔لہذا صبح سے ہی پاک شمار ہو گی اور اس دوران جن نمازوں کا وقت گزر گیا،ان کی قضا بھی کرنی ہو گی۔

▪{واما انتهاء الحيض} معطوف على قوله………..لانه يكون بانقطاعه حقيقة فيما بين الثلاث والعشرة،او حكما اذا جاوز العشرة.

( منهل:٣٣)

▪{ولو وضعت الكرسف فى الليل و هى حائضة او نفساء،فنظرت فى الصباح،فرأت عليه البياض} الخالص{ حكم بطهارتها من حين وضعت} للتيقن بطهارتها وقته- محيط-{ فعليها قضاء العشاء} لخروج وقته و هى طاهرة.

( منهل:٣٦,٣٧)

🔸و اللہ سبحانہ اعلم🔸

✍بقلم : بنت ابو الخیر سیفی عفی عنہا

قمری تاریخ:١٦ محرم ١٤٤٠ھ

عیسوی تاریخ:٢٧ ستمبر٢٠١٨ ء

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

📩فیس بک:👇

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

📮ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک👇

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں