ہوٹل سے ٹشو،صابن،ٹی بیگ وغیرہ ساتھ لانا

فتویٰ نمبر:2050

سوال: 

محترم جناب مفتیان کرام!

جب ہم حج يا عمره کے لیے یا کسی اور سفر کے لیے جاتے ہیں اور ہوٹل میں ٹہرتے ہیں تو وہاں چائے کافی(tea coffee ) کے چھوٹے پیکٹ رکھے ہوتے ہیں، ان کو اس وقت استعمال نہ کرنا بلکہ ان پیکٹ کو گھر تک لے آنا

اسی طرح کچھ لوگ صابون، ٹشو پیپر، شیمپو وغیرہ بھی لے آتے ہیں،کیا ان کا استعمال کرنا جائز ہے یا نہیں؟

والسلام

الجواب حامداو مصليا

مذکورہ بالا صورت میں ہوٹل کی انتظامیہ سے یہ بات معلوم کرلی جائے کہ یہ اشیا گھر لے جانے کی اجازت ہے یا نہیں؟ اگر گھر لے جانے کی اجازت ہے تو گھر لے جانا اور استعمال کرنا جائز ہوگا۔ اور اگر انتظامیہ ان اشیا کو گھر لے جانے کی اجازت نہیں دیتی تو ان اشیا کو گھر لے جانا اور استعمال کرنا جائز نہیں ہوگا۔

قال النبي صلى الله عليه وسلم: 

“لا يحل مال امرئ مسلم الا بطيب نفسه “.

(سنن الدار قطني: 22/3) 

و اللہ سبحانہ اعلم

قمری تاریخ:8_ربیع الثانی1440

عیسوی تاریخ: 17 دسمبر 2018

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں