جسم سے لیزر/مشین کے ذریعے بال ہٹانا۔

فتویٰ نمبر:4071

سوال: محترم جناب مفتیان کرام!

چہرے اور جسم کے بالوں کو ختم کرنے کے لیے لیزر Laser اور LIP Machine جیسے کے Philips Lumea کا استعمال کیسا ہے؟

الجواب حامدا ومصلیا

غیر ضروری بال صاف کرنے کے لیے آلات کے سلسلہ میں شریعت نے کوئی پابندی نہیں لگائی ہے۔ جس طرح آسانی کے ساتھ ممکن ہو، ان بالوں کو صاف کیاجاسکتا ہے۔ 

عورتیں چہرے اور جسم کے غیر ضروری بالوں کو لیزر وغیرہ کے ذریعے صاف کرسکتی ہیں بشرطیکہ اس کے جلد پر کوئی مضر اثرات نہ ہوں۔ 

البتہ عورت کے حق میں بالوں کا اکھاڑنا مستحب ہے، لیکن اگر اکھاڑنے میں ضرر ہو تو بلیڈ یا استرا استعمال کرنے سے بہتر ہے کہ کریم یا پاؤڈر استعمال کیاجائے۔کیونکہ ایسی مشین کا استعمال جس میں لوہا یا بلیڈ لگا ہو عورت کی فطری نزاکت کے خلاف ہے۔تاہم ایسی مشین کا استعمال جائز ہے اس لیے کہ نفس سنت مطلقاً بال صاف کرنے سے حاصل ہو جاتی ہے۔

الأصل في الأشياء الإباحة ما لم يرد دليل التحريم.

“أن النبي صلى الله عليه وسلم قال: إذا دخلت ليلا فلا تدخل على أهلك حتى تستحد المغيبة وتمتشط الشعثة”.

مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح – (6 / 2516)

(وَأَرَادَ بِالِاسْتِحْدَادِ أَنْ تُعَالِجَ شَعْرَ عَانَتِهَا بِمَا مِنْهُ الْمُعْتَادُ مِنْ أَمْرِ النِّسَاءِ يَعْنِي مِنَ النَّتْفِ وَالتَّنَوُّرِ، وَلَمْ يُرِدْ بِهِ اسْتِعْمَالَ الْحَدِيدِ، فَإِنَّ ذَلِكَ غَيْرُ مُسْتَحْسَنٍ فِي أَمْرِهِنَّ).

تكملة فتح الملهم بشرح صحيح الإمام مسلم – المجلد الأول – (1 / 88)

واللہ سبحانہ اعلم

قمری تاریخ: 8/7/1440

عیسوی تاریخ: 15/3/2019

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں