کیا وضو کے بعد کی گئی دعا مستجاب ہے؟

فتویٰ نمبر:877

سوال: محترم جناب مفتیان کرام!کیا وضو کہ بعد کی گئی دعا قبول ہوتی ہے؟حوالہ مل سکتا ہے؟ہاں یا نہیں دونوں صورتوں میں۔

والسلام

سائل کا نام: ام مصعب

الجواب حامدۃو مصلية

وضو کے بعد ہاتھ اٹھا کر دعا مانگنا روایات سے ثابت نہیں اگر چہ وضو کے بعد کچھ دعائیں پڑھنا مسنون و مشروع ہے،لیکن ان کا تعلق صرف پڑھنے سے ہیں جن سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ باقاعدہ ہاتھ اٹھا کر دعا مانگی جائے۔تاہم دعا مانگنے کا کوئی وقت مقرر نہیں دن رات میں جب چاہیے دعا مانگے اور کرے ،کہ شرعا ً اس میں کوئی حرج نہیں بلکہ مطلوب و مستحسن ہے۔

و اللہ سبحانہ اعلم

قمری تاریخ:4 رمضان المبارک ،1439ھ

عیسوی تاریخ:24 مئی،2018ء

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

📩فیس بک:

HTTPS://M.FACEBOOK.COM/SUFFAH1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

HTTPS://TWITTER.COM/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

WWW.SUFFAHPK.COM

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

HTTPS://WWW.YOUTUBE.COM/CHANNEL/UCMQ4IBRYCYJWOMADIJU2G6A

اپنا تبصرہ بھیجیں