مکروہات ِوضو

مکروہات ِوضو

1- خود اپنے ہاتھ سے وضو کرے،کسی اور سے پانی نہ ڈلوائے البتہ کوئی عذر ہوتو مد دلینے میں حرج نہیں ۔

2- وضو کے دوران بلا ضرورت دنیا کی باتیں نہ کرے۔ ضرورت کی بات کرنے میں کوئی حرج نہیں۔

3- پانی کتنا ہی زیادہ ہو مثلا دریا کے کنارے وضو بنارہے ہو، پھر بھی پانی ضرورت سے زیادہ استعمال نہ کرے اور نہ پانی استعمال کرنے میں اتنی کمی کرے کہ اعضا اچھی طرح نہ دھل سکیں۔

4- کسی عضو کو تین مرتبہ سے زیادہ نہ دھوئے۔ [ البتہ اگر کوئی جگہ خشک رہ گئی ہو تو دھونا ضروری ہے۔ ]

4- چہرہ دھوتے وقت زور سے چھپکا نہ مارے، نہ پھنکار کر چھینٹے اڑائے۔

5- چہرہ دھوتے ہوئے منہ اور آنکھیں بہت زور سے بند نہ کرے۔

6- وضو کرلینے کے بعد جب تک اس وضو سے کوئی ایسی عبادت نہ کرلےجووضوکےبغیرادانہیں ہوتی ، اس وقت تک دوسرا وضو کرنا مکروہ اور منع ہے۔ چنانچہ اگر نہاتے وقت کسی نے دضو کیا ہے تو اسی وضو سے نماز پڑھنی چاہیے،اس وضو کے ہوتے ہوئے دوسرا وضو نہ کرے،ہاں اگر کم از کم دو رکعت نماز اس وضو سے پڑھ چکا ہو تو دوسرا وضو کرنے میں حرج نہیں، بلکہ ثواب ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں