مسبوق مسافر کا مقیم کے پیچھے کامل نماز پڑھنا

فتویٰ نمبر:872

سوال: محترم جناب مفتیان کرام! 

السلام علیکم!

اگر مسافر کسی مقیم کے پیچھے تیسری رکعت میں شامل ہوجائے تو کیا وہ امام کے ساتھ دو رکعت کے بعد سلام پھیر سکتا ہے یا اس کو اپنی چھوٹی ہوئی دو رکعت پوری کرنا لازم ہوں گی؟

والسلام

الجواب حامدۃو مصلية

مسافر مقتدی اگر مقیم امام کے پیچھے نماز پڑھے گا تو پوری نماز پڑھے گا اور اگر اس کی پچھلی دو رکعتیں نکل گئی ہوں تو ان کو پڑھ کر پھر سلام پھیرے گا۔

چونکہ یہ مسبوق ابتدائے نماز سے امام کے تابع ہے اسی وجہ سے پوری چار رکعتیں پڑھے گا۔

(احسن الفتاویٰ:۳/۸۲، زکریا بکڈپو، دیوبند)

و اللہ سبحانہ اعلم

بقلم : بنت سبطین عفی عنھا

قمری تاریخ:20ذوالحجہ 1439

عیسوی تاریخ:31اگست 2018

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبدالرحیم صاحب

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

📩فیس بک:👇

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں