مسجد میں تکرار سجدہ سے کتنے سجدے واجب ہوں گے؟

فتویٰ نمبر:3082

سوال:مسجد میں آیت سجدہ بار بار پڑھی تو کتنے سجدے واجب ہوں گے؟

والسلام

الجواب حامداو مصليا

مسجد میں اگر سجدہ کی آیت کئی بار پڑھے تو ایک ہی سجدہ واجب ہے چاہے ایک ہی جگہ بیٹھے بیٹھے دہرایا ‘ یا مسجد میں ادھر ادھر ٹہل کر پڑھا۔

البتہ دوسرے کام میں لگ جانے کے بعد وہی آیت پڑھے تو دوسرا سجدہ کرنا پڑے گا پھر تیسرے کام میں لگنے کے بعد اگر پڑھے گا تو تیسرا سجدہ واجب ہو جائے گا۔

ولو کررہا فی مجلس تکررت و فی مجلس واحد لا تکرر بل کفتہ واحدۃ و فی البحر التاخیر احوط (در مختار: ۸۱۱/۱)

واما الاخیر فہو قسمان حقیقی بالانتقال منہ الیٰ آخرہ اکثر من خطوتین کما فی کثیر من الکتب او باکثر من ثلاث کما فی المحیط ما لم یکن المکانین حکم الواحد کالمسجد والبیت ۔۔۔۔۔ ذلک بمباشرۃ عمل یعد فی العرف قطعا لما قبلہ کما لو تلا ثم اکل کثیر ا او نام مضطجعا او ارضعت ولدہاأو اخذ فی البیع او شراء او نکاح بخلاف ما اذا طال جلوسہ او قرأتہ او سبح او ہلل او اکلہ لقمۃ او شرب شربۃ او نام قاعداً او کان جالساً فقام و مشی شئی خطوتین او ثلاثاعلی الخلاف او کان قائماً فقعد او نازلا فرکب فی مکانہ فلا تکرر (شامی: ۸۱۱/۱)

ولا یختلف (المجلس) بمجرد القیام (ہدایہ: ۱۴۷/۱)

فقط

🔸و اللہ سبحانہ اعلم🔸

✍بقلم : 

قمری تاریخ:18 ربیع الثانی 1440ھ

عیسوی تاریخ:25 دسمبر 2018ء

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں