مسافرکاحکم کب لگےگا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ:

آج کل مسافر کے لیے شہر کی حدود کا اعتبار کہاں سے کیا جائے گا؟ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ آج کل کے ٹولز پلازہ حدود شہر ہوں گے۔ صحیح جواب مرحمت فرمائیں 

جزاک اللہ خیرا

سائل محمد حسین

الجواب حامدا ومصلیا 

شہر کی آبادی جہاں تک ہو، وہاں تک شہر شمار ہوتا ہے۔ ٹول پلازہ کا اعتبار نہیں ہے، جب تک مسافر شہر کی آبادی سے نہیں نکلے گا، اس وقت تک مسافر نہیں ہوگا۔

(رد المحتار: 121/2)

وقال العلامة احمد بن محمد بن اسماعیل الطحاوی الحنفیؒ: یقصر بخروجہ عن عمر ان المصر ولا یلحق فناء المصر بالمصر فی حق المسفر ویلحق الفناء بالمصر لصحة صلاة۔

(حاشیة الطحطاوی ص: 423)

واللہ تعالی اعلم

فضل حق

دارالافتاءجامعة الرشید، کراچی

28 محرم الحرام 1438ھ

عربی حوالہ جات وپی ڈی ایف فائل میں فتویٰ حاصل کرنےکےلیےلنک پرکلک کریں :

https://www.facebook.com/groups/497276240641626/permalink/1001148020254443/

اپنا تبصرہ بھیجیں