ناپاکی کی حالت میں نکاح کاحکم

فتویٰ نمبر:845

🔎سوال: 

کیا ناپاکی کی حالت میں نکاح ہوجاتا ہے.

والسلام

سائہ کا نام: بنت عبداللہ

الجواب حامدۃو مصلية

نکاح کے وقت اگر عورت حالت حیض میں ہو یامرد جنابت کی حالت میں ہو یا ناپاکی کپڑوں پر لگی ہو ان تمام صورتوں میں گواہوں کی موجودگی میں ایجاب وقبول کرنے سے نکاح منعقد ہوجائے گا۔البتہ ناپاکی کی حالت میں مرد یا عورت کے لیے مسجد میں داخل ہوناجائز نہیں، اس لیے مسجد میں ایجاب وقبول نہ کیا جائے۔

عن عائشہ قالت:

“ان النبی قال وجھوا ہذہ البیوت عن المساجد فانی لا احل المسجد لحائض ولا جنب”

(ابی داؤد)

واللہ اعلم

بقلم:بنت یعقوب

قمری تاریخ: ۲۳ ذوالحجہ

عیسوی تاریخ: ۴ستمبر ۲۰۱۸

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

➖➖➖➖➖➖➖➖

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

📩فیس بک:👇

https://m.facebook.com/suffah1/

====================

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

📮ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک👇

https://twitter.com/SUFFAHPK

===================

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

===================

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں