پیشگی زکوٰۃ ادا کرنا

فتویٰ نمبر:4074

سوال: السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!

محترم جناب مفتیان کرام!

کیا زکوة کی رقم تھوڑی تھوڑی ادا کی جا سکتی ہے؟ مثلاً اگر کسی کو زکوة شعبان کے مہینے میں دینی ہوتی ہے اور وہ شعبان سے پہلےہی کچھ رقم ادا کردے تو ایسا کرنا ٹھیک ہے؟ یہ بھی بتادیجیے کہ اگلے سال کی زکوة کی ادائیگی ابھی سے کر سکتے ہیں؟اس سال کی زکوة ادا کر چکے ہیں جو کہ شعبان میں سال مکمل ہوگا اب ایک ضرورت مند ہے تو اگلے سال کی زکوة میں سے اس کو کچھ رقم دی جا سکتی ہے؟

والسلام

الجواب حامداو مصليا

اگر زکوۃ کی رقم تھوڑی تھوڑی کرکے ادا کی جائے تب بھی زکوٰۃ ادا ہوجائے گی۔ اسی طرح اگر کوئی شخص آئندہ کی زکوۃ پیشگی نکالنا چاہے تو یہ بھی درست ہے۔

البتہ زکوٰۃ کی پیشگی ادائیگی میں ممکن ہے کہ زکوۃ کم یا زیادہ نکل جائے کیونکہ مارکیٹ میں ریٹ اوپر نیچے ہوتے رہتے ہیں تو جب زکوٰۃ کی ادائیگی کا دن آجائے تو اس دن کل مال کی زکوٰۃ کا حساب لگا کر دیکھ لیں کہ اس سال کتنی زکوۃ واجب ہوئی ہے جتنی زکوۃ واجب ہو اس میں سے پہلے کی ادا شدہ زکوٰۃ نکال دے جتنی رہ جائے اس کو زکوۃ میں ادا کردیں البتہ پہلے کی ادا شدہ زکوۃ کی رقم زائد ہو تو کوئی حرج نہیں وہ اگلے سال کی زکوۃ میں شمار کی جاسکتی ہے۔

و لو عجل ذو نصاب زكاته لسنين أو لنصب صح لوجود السبب.

(الدر المختار ٢/ ٢٩٣)

ويجوز تعجيل الزكاة بعد ملك النصاب ولا يجوز قبله كذا فی الخلاصة.

(الفتاوی الھندیة: ١/ ١٧٦)

ويجوز تعجيل الزكاة قبل الحول إذا ملك نصاباً عندنا: لأنه أدى بعد وجود سبب الوجوب: لأن سبب الوجوب نصاب نام: فإن نظرنا إلى النصاب فالنصاب قد وجد وإن نظرنا إلى النماء فقد وجد أيضاً: لأن العبرة لسبب النماء وهو الإسامة أو التجارة لا لنفس النماء، وقد وجد سبب النماء.

بخلاف ما إذا عجل قبل كمال النصاب: لأنه أدى قبل وجود سبب الوجوب، وإذا عجل زكاة سنتين، يجوز عن علمائنا الثلاثة.

(المحيط البرهانى: ٢/ ٤٦٦)

وأما حولان الحول فليس من شرائط جواز أداء الزكاة عند عامة العلماء، وعند مالك من شرائط الجواز فيجوز تعجيل الزكاة عند عامة العلماء.

(بدائع الصنائع: ٢/ ٥٠)

و اللہ سبحانہ اعلم

قمری تاریخ: ٤ شعبان ١٤٤٠

عیسوی تاریخ: ١٠ اپریل ٢٠١٩

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں