قالین فوم پر نماز کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

بعدسلام مسنونہ !

کیافرماتےہیں علمائے دین ومفتیان شرح متین مسئلہ ذیل کے بارےمیں کہ ہمارے شہر احمدآباد کی اکثرمساجد میں قالین (گلچے) بچھائےجاتےہیں اور ان گالیچوں کی حفاظت کےلیے اس کے نیچے اسپیچ فوم بچھایاجاتاہے ۔ا س پرسجدہ ہونے نہ ہونے میں علماء کرام کےدرمیان کافی اختلاف ہوچکاہے۔ لہذا امت میں مزید انتشار نہ ہو اس بنا پر مذکورہ مسئلہ کوواضح فرماکرممنون  ومشکور ہوں ۔ جوفوم بچھایاجاتاہے  اس کا نمونہ ( سیمپل) بھی ساتھ بھیجاجاتاہے جوکہ (8M.M)  کا ہے۔ا ور کتنی مقدار کابچھاسکتےہیں ؟اس کی بھی وضاحت ہوجائے توبہتر ہے !

فقط والسلام

المستفتی :احمد آباد کےچندعلماء

الجواب حامداومصلیاً ومسلماً

سجدہ کےلیےضروری ہے پیشانی کازمین پر جم جاناپس اگر کسی نے دبنے والے بستر یا نرم گدے پر سجدہ کیا اور ا سکی پیشانی پوری نہ جمی یعنی اور دبانا تودبتاہی چلاجائے تواس کی نمازجائز نہ ہوگی(مسائل المیزان۔۱۳۹)

موجودہ دورمیں قالین ،گالیچوں ،ا ور دری وغیرہ کی حفاظت  کےلیے ان کےنیچے جواسپنچ فوم بچھایا جاتا ہے اگر اس پرپیشانی کا استقرار ہوجاتاہے تو ایسے اسپنچ فوم پر سجدہ کرنےسے نماز میں کوئی فرق نہیں آئےگا آپ نے سوال نامہ کے ساتھ اسپنچ فوم کا جو ( سیمپل) بھیجاہے اس پر پیشانی کا استقرار بآسانی ہوجاتاہےلہذا اس سے نماز درست ہوجائےگی ۔

ولوسعدعلی ۔۔۔۔۔۔الخ ( عالمگیری :۔۱۔۱۲۷۔مط اتحاد دیوبند)

علّامہ شامی کی عبارت ملاحظہ ہو:۔ ان المساجد لو۔۔۔۔الخ   (شامی :۔۲۔۲۰۶ مط زکریا دیوبند)

اب سوال نامہ میں مذکور  کہ اسپینج کتنی مقدار کاہوناچاہیے تو اس کا اندازہ آپ کود مذکورہ عبارت سے لگاسکتےہیں کہ اگر وہ اسپینچ ایساہے کہ ا س پر پیشانی کا استقرار ہوجاتاہے تواس صورت میں نمازدرست ہوجائےگی اگر اس پریشانی  کا استقرار نہیں رہتا بلکہ دبتا ہی چلاجاتاہے تو اس صورت میں نماز درست نہ ہوگی ۔ فقط واللہ اعلم بالصواب

کتبہ رضوان پالن پوری

متعلم :دارالافتاء  ڈابھیل

۱۵۔۱۔۱۴۴۰ بمطابق ۲۶۔۹۔۲۰۱۸ء

الجواب صحیح

عباس داؤد

اپنا تبصرہ بھیجیں