قراء ت ِ مسنونہ کی مقدار
اگر سفر کی حالت ہو یا کوئی ضرورت درپیش ہو تو اختیار ہے کہ سورۃ فاتحہ کے بعد جو سورت چاہے پڑھے، اگر سفر اور ضرورت کی حالت نہ ہو تو فجر اور ظہر کی نماز میں سورہ حجرات سے سورہ بروج تک کی سورتوں میں سے جس سورت کو چاہے پڑھے، فجر کی پہلی رکعت میں بنسبت دوسری رکعت کے بڑی سورت ہونی چاہیے،باقی اوقات میں دونوں رکعتوں کی سورتیں برابر پڑھنی چاہئیں،ایک دو آیت کی کمی زیادتی کا اعتبار نہیں,اس سے زیادہ فرق نہ ہو۔ عصر اور عشا کی نماز میں”سورۃ البروج” سے “سورۃ البینہ” تک کی سورتوں میں سے کوئی سورت پڑھنی چاہیے، اورمغرب کی نماز میں”سورۃ البینہ” سے “سورۃ الناس “تک کی سورتوں میں کوئی سورت پڑھے۔