رمضان کے روزے نہ رکھنے کا وبال:

رمضان کے روزے نہ رکھنے کا وبال:

حضور ﷺ اور جبرئیل امین نے اس شخص کی ہلاکت کی بددعا فرمائی ہے جو رمضان کے مہینے میں بھی اپنی مغفرت نہ کروا سکے۔ (الترغیب)

ارشادِ نبو یﷺ ہے:’’میں نے کچھ لوگ اُلٹے لٹکے ہوئے دیکھے، جن کے منہ کو چیرا گیا تھا اور اس سے خون بہہ رہاتھا۔میں نے پوچھا: ’’ یہ کون لوگ ہیں؟ انہوں نے جواب دیا: ’’یہ وہ لوگ ہیں جو روزہ نہیں رکھا کرتے تھے۔‘‘ (صحیح ابن حبان:۷۴۹۴)

ارشادِ نبو یﷺ ہے:’’جو شخص رمضان کا ایک روزہ بلا عذر چھوڑ دے تو زندگی بھر کے روزے اس کی تلافی نہیں کر سکتے۔ ‘‘ (مشکوٰۃ)

اﷲ تعالیٰ ہمیں رمضان کے تمام روزے رکھنے کی توفیق عطا فرمائے! (آمین )

اپنا تبصرہ بھیجیں