روح نکل جانے کے بعد کے اعمال

روح نکل جانے کے بعد کے اعمال

جب روح نکل جا ئے تومیت کے ہاتھ پاؤں سیدھے کردو اور کسی کپڑے سے اس کا منہ اس طرح سے باندھو کہ کپڑا ٹھوڑی کے نیچے سے نکال کر اس کے دونوں سرے سر پر لے جاؤ اور گرہ لگادو تاکہ منہ کھلا نہ رہ جائے اور آنکھیں بند کردو اور دونوں پیروں کے انگوٹھے ملا کر باندھ لو تاکہ ٹانگیں پھیلنے نہ پائیں، پھر کوئی چادر اُڑھا دو اور نہلانے اور کفنانے میں جہاں تک ہوسکے جلدی کرو۔

منہ وغیرہ بند کرتے وقت یہ دعا پڑھو: (( بِسْمِ اللّٰہِ وَعَلیٰ مِلَّۃِ رَسُوْلِ اللّٰہِ ))۔

مرجانے کے بعد اس کے پاس لوبان وغیرہ کچھ خوشبو سلگادی جائے اور حیض ونفاس والی عورت اور جس پر غسل فرض ہو ،اس کے پاس نہ رہے۔

میت کے پاس تلاوت

مرجانے کے بعد جب تک اس کو غسل نہ دیا جائے اس کے پاس قرآن مجید پڑھنا درست نہیں۔

[البتہ اگر میت کو کپڑے سے ڈھانک دیا جائے تو اس کے پاس تلاوت میں کوئی حرج نہیں۔ نہلانے کے بعد بہر صورت جائز ہے،کوئی کراہت نہیں۔]

اپنا تبصرہ بھیجیں