سونے کی زکوة

فتویٰ نمبر:2092

سوال: محترم جناب مفتیان کرام! 

السلام علیکم! ٢١٠گرام سونے کی زکوۃ بتا دے؟

والسلام

الجواب حامداو مصليا

وعلیکم السلام ورحمة اللہ!

٢١٠ گرام سونے کی قیمت بازار میں معلوم کریں جو موجودہ قیمت ہو اس کے حساب سے اس پر اڑھائی فیصد یعنی کل مال کا چالیسواں حصہ زکوة نکالیں. آسان طریقہ یہ ہے کہ کیلکولیٹر پر مکمل قیمت لکھ کر اسے 40 سے تقسیم کردیں ،جو جواب آئے وہ زکوۃ کی رقم ہے۔

سونے کے علاوہ بھی آپ کے پاس اگر نقدی ، چاندی وغیرہ ہے تو ان سب کی قیمت معلوم کر کے سب کی اڑھائی فیصد زکوة نکالیں۔

عَنْ عَلِیٍّ عَنِ النَّبِیِّ ﷺ قَالَ … وَلَیْسَ عَلَیْکَ شَیْئٌ یَعْنِیْ فِی الذَّھَبِ حَتّٰی یَکُوْنَ لَکَ عِشْرُوْنَ دِیْنَارًا فَإِذَا کَانَتْ لَکَ عِشْرُوْنَ دِیْنَارًا وَحَالَ عَلَیْھَا الْحَوْلُ فَفِیْھَا نِصْفُ دِیْنَارٍ فَمَا زَادَ فَبِحِسَابِ ذٰلِکَ (ابوداؤد شریف ۱؍۲۲۱)نصاب الذہب عشرون مثقالا۔ (تنویر الأبصار مع الدر المختار ۳؍۲۲۴، ہدایۃ ۱؍۲۱۱)

في کل عشرین مثقال نصف مثقال۔ (الفتاویٰ التاتارخانیۃ ۳؍۵۵ زکریا، ایضاح المسائل ۱۰۳)

فقط۔

و اللہ سبحانہ اعلم

قمری تاریخ: ١٩۔٤۔١٤٤٠ھ

عیسوی تاریخ: ٢٠١٨۔١٢۔٢٧

تصحیح وتصویب: حضرت مفتی انس عبدالرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں