سیدکو زکوٰۃ دینا

السلام علیکم!

مفتی صاحب! مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ کیا سید اپنی زكوة سید کو دے سکتا ہے؟ 

ایک خاتون کا مسلئہ ہے ان کے چھوٹے بیٹے نے اپنی زكوة کی رقم والدہ کو دی جہاں مناسب سمجھیں دے دیں ان خاتون کا کہنا ہے بڑا بیٹا اپنی فیملی کے ساتھ علیحدہ رہتا ہے مالی اعتبار سے کمزور بھی ہے اور اس پر قرضہ بھی ہے کیا وہ چھوٹے بیٹے کی یہ رقم بڑے بیٹے کو دے سکتی ہیں؟

واضح رہے کہ سید فیملی سے انکا تعلق ہے۔

جزاکم اللہ خیر!

جواب:

وعلیکم السلام ورحمہ اللہ وبرکاتہ!

سید اپنی زکاہ بھی سید کو نہیں دے سکتا،بلکہ ان کی مدد غیر صدقات اور ہدایا دے کر کرنا نہایت موجب اجروثواب ہے۔

وفی الھندیة: کتاب الزکوة، باب المصارف،١٨٩/١، ”ولا یدفع الی بنی ھاشم لقوله علیه السلام:یا بنی ھاشم!ان اللہ تعالی حرم علیکم غسالة الناس واساخھم“۔

فقط واللہ اعلم

اپنا تبصرہ بھیجیں