تراویح کی نماز

تراویح کی نماز

فضائل تراویح

1۔ارشاد نبوی ﷺ ہے: ’’جو شخص رمضان المبارک کی راتوں میں ایمان اور ثواب کی نیت کے ساتھ قیام کرے اس کے اگلے پچھلے سب گناہ معاف کردیے جاتے ہیں۔‘‘ (بخاری و مسلم، ابوداؤد، ترمذی)

2۔ایک اور روایت میں ہے :’’رمضان کی رات میں نفل نماز (جس میں تراویح بھی شامل ہے) کے ایک سجدہ پر 2500 نیکیاں ملتی ہیں۔(الترغیب و الترہیب) 20رکعت تراویح پڑھنے والوں کو حدیث کے مطابق روزانہ ایک لاکھ نیکیاں ملتی ہیں۔

جو لوگ 20 کی بجائے 8 رکعت تراویح پڑھتے ہیں وہ جمہور اہل سنت و الجماعت کے عمل کے خلاف کرتے ہیں اور خلفائے راشدین کی سنت اوراجماع سےاعراض کرتے ہیں،لہٰذا ہمیں تراویح کی بیس رکعات ہی پڑھنی چاہیے۔

بخاری،ابوداؤد،مسنداحمد،صحیح ابن حبان ،صحیح ابن خزیمہ اور متعدد کتب حدیث میں یہ روایت موجود ہے کہ حضوراقدسﷺ نےتین دن تراویح کی نماز جماعت سے پڑھی،لیکن پھر اس خوف سے پڑھنا چھوڑدی کہ کہیں اُمت پر اﷲ تعالیٰ کی طرف سے اسے فرض قرارنہ دےدیا جائے۔

صحيح ابن خزيمة ط 3 (2/ 1055)

حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ، حَدَّثَنَا يُونُسُ. عَنِ الزُّهْرِي، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَة:

أَنَّ رَسُولَ اللَّه – صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ – خَرَجَ فِي جَوْفِ اللَّيْلِ، فَصَلَّى فِي الْمَسْجِدِ، فَصَلَّى رِجَالٌ بِصَلَاتِهِ، فَأَصْبَحَ نَاسٌ يَتَحَدَّثُونَ بِذَلِكَ، فَلَمَّا كَانَتِ اللَّيْلَةُ الثَّالِثَةُ كَثُرَ أَهْلُ الْمَسْجِدِ، فَخَرَجَ فَصَلَّى فَصَلُّوا بِصَلَاتِهِ، فَلَمَّا كَانَتِ اللَّيْلَةُ الرَّابِعَةُ عَجَزَ الْمَسْجِدُ عَنْ أَهْلِهِ، فَلَمْ يَخْرُجْ إِلَيْهِمْ رَسُولُ اللَّه – صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ – فَطَفِقَ رِجَالٌ مِنْهُمْ يُنَادُونَ: الصَّلَاةَ، فَلَا يَخْرُجُ، فَكَمُنَ رَسُولُ اللَّه – صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ – حَتَّى خَرَجَ لِصَلَاةِ الْفَجْرِ، فَلَمَّا قَضَى الْفَجْرَ قَامَ. فَأَقْبَلَ عَلَيْهِمْ بِوَجْهِهِ، فَتَشَهَّدَ، فَحَمِدَ اللَّه، وَأَثْنَى عَلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ: “أَمَّا بَعْدُ: فَإِنَّهُ لَمْ يَخْفَ عَلَيَّ شَأْنُكُمْ، وَلَكِنِّي خَشِيتُ أَنْ تُفْتَرَضَ عَلَيْكُمْ صَلَاةُ اللَّيْلِ، فَتَعْجِزُوا عَنْهَا”

لیکن آپﷺصحابہ کرام کوترغیب مسلسل دیتے رہے کہ رمضان کی راتوں میں قیام اللیل کیاکرو جواس بات کی دلیل ہے کہ آپ ﷺیہ چاہتے تھے کہ آپﷺکی امت تراویح پڑھے،لیکن دوسری طرف اس کے فرض ہونے کوبھی پسند نہیں کرتے تھے؛ تاکہ امت کےلیے آسانی اور تخفیف کامعاملہ رہے۔

سنن أبي داود ت الأرنؤوط (2/ 522)

عن أبي هريرة قال: كانَ رسولُ الله – صلَّى الله عليه وسلم – يُرغِّب في قيام رمضان مِن غير أن يأمرهم بعزيمةِ، ثم يقول: “مَنْ قامَ رمضانَ إيماناً واحتساباً غُفِرَ له ما تَقَدَمَ من ذَنْبه” فتوفِّي رسولُ الله – صلَّى الله عليه وسلم – والأمرُ على ذلك، ثم كان الأمرُ على ذلك في خلافة أبي بكرِ، وصدراً من خلافة عُمَرَ

موطأ مالك رواية أبي مصعب الزهري (1/ 108)

عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلى الله عَلَيه وَسَلم: كَانَ يُرَغِّبُ فِي قِيَامِ رَمَضَانَ مِنْ غَيْرِ أَنْ يَأْمُرَ بِعَزِيمَةٍ، فَيَقُولُ: مَنْ قَامَ رَمَضَانَ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا، غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ.

چنانچہ بعض صحابہ کرام جیسے حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نےخود آپﷺکی حیات طیبہ کے دوران آپﷺکے سامنے جماعت سے قیام اللیل شروع فرمائی توآپﷺنے کوئی نکیر نہیں فرمائی بلکہ تصویب وتائید فرماتے ہوئےخوشی کااظہار فرمایا۔

صحيح ابن خزيمة ط 3 (2/ 1056)

عَنْ أَبِي هُرَيْرَة أَنَّهُ قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللَّه – صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ – وَإِذَا النَّاسُ فِي رَمَضَانَ يُصَلُّونَ فِي نَاحِيَةِ الْمَسْجِدِ، فَقَالَ: “مَا هَؤُلَاءِ؟ ” فَقِيلَ: هَؤُلَاءِ نَاسٌ لَيْسَ مَعَهُمْ قُرْآنٌ، وَأُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ يُصَلِّي بِهِمْ، وَهُمْ يُصَلُّونَ بِصَلَاتِهِ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّه – صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: “أَصَابُوا -أَوْ نِعْمَ مَا صَنَعُوا-

جب آپﷺکاوصال ہوا تو حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کےزمانۂ خلافت کی شروعات تک یہ سلسلہ رہا کہ لوگ تراویح پڑھتے تھے لیکن کوئی انفرادی طورپر پڑھتا تھا،کوئی جماعت سے پڑھتا تھا، جماعتیں بھی متعدد ہوتی تھیں،سن 14ہجری میں حضرت عمررضی اللہ عنہ نے ڈسپلن کی خاطر ان سب کومسجدکےاندر ایک امام کے پیچھے جماعت سےتراویح پڑھنے کاحکم دیا۔

موطأ مالك رواية أبي مصعب الزهري (1/ 109)

عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدٍ الْقَارِيِّ، أَنَّهُ قَالَ: خَرَجْتُ مَعَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ليلة فِي رَمَضَانَ إِلَى الْمَسْجِدِ، فَإِذَا النَّاسُ أَوْزَاعٌ مُتَفَرِّقُونَ، يُصَلِّي الرَّجُلُ لِنَفْسِهِ، وَيُصَلِّي الرَّجُلُ فَيُصَلِّي بِصَلاَتِهِ الرَّهْطُ، فَقَالَ عُمَرُ بْنِ الْخَطَّابِ: إِنِّي أرَانِي لَوْ جَمَعْتُ هَؤُلاَءِ عَلَى قَارِئٍ وَاحِدٍ كَانَ أَمْثَلَ، ثم عزم فَجَمَعَهُمْ عَلَى أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ , قَالَ: ثُمَّ خَرَجْتُ مَعَهُ لَيْلَةً أُخْرَى، وَالنَّاسُ يُصَلُّونَ بِصَلاَةِ قَارِئِهِمْ، فَقَالَ عُمَرُ: نِعْمَتِ الْبِدْعَةُ هَذِهِ،

تاريخ المدينة لابن شبة (2/ 713)

عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، وَيَحْيَى بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَا: كَانَ النَّاسُ يَقُومُونَ رَمَضَانَ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، وَبَعْضَ إِمَارَةِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فُرَادَى، حَتَّى جَعَلَ الرَّجُلُ الَّذِي مَعَهُ الْقُرْآنُ إِذَا صَلَّى جَاءَ الْقَوْمُ يَقِفُونَ خَلْفَهُ، حَتَّى صَارُوا فِي الْمَسْجِدِ زُمَرًا، هَاهُنَا زُمْرَةً، وَهَاهُنَا زُمْرَةً، مَعَ كُلِّ مَنْ يَقْرَأُ، فَكَلَّمَ النَّاسُ أُبَيَّ بْنَ كَعْبٍ فَقَالُوا: لَوْ جَمَعْتَنَا فَصَلَّيْتَ بِنَا؟ فَلَمْ يَزَالُوا بِهِ حَتَّى تَقَدَّمَ وَصَفَّ النَّاسَ خَلْفَهُ، فَأَتَاهُمْ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَقَالَ: بِدْعَةٌ، وَنِعْمَتِ الْبِدْعَةُ

ایک غلط فہمی کاازالہ

شیعہ حضرات کویہ غلط فہمی ہوئی ہے کہ وہ تراویح کوحضرت عمر رضی اللہ عنہ کاایجاد کردہ طریقہ سمجھ کراس کاانکار کردیتے ہیں،حالانکہ یہ عمل جیسا کہ ہم نے بتایا خود آپ ﷺ کے عہد مبارک سے چلاآرہاہے۔نیزحضرت علی کرم اللہ وجہہ،حضرت عبداللہ بن مسعود ،حضرت زیدبن ثابت اورتمام صحابہ بلکہ خلفائے راشدین کےعمل ،اجماع صحابہ اوراجماع امت سے تراویح پڑھنااور پڑھاناثابت ہے۔

مختصر قيام الليل وقيام رمضان وكتاب الوتر لابی عبد الله محمد بن نصر بن الحجاج المَرْوَزِي (202 – 294 هـ). (ص: 218)

“وَكَانَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَأْمُرُ النَّاسَ بِقِيَامِ رَمَضَانَ فَيَجْعَلُ لِلرِّجَالِ إِمَامًا وَلِلنِّسَاءِ إِمَامًا ” قَتَادَةُ , عَنِ الْحَسَنِ رَحِمَهُ اللَّهُ: ” أَمَّنَا عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فِي زَمَنِ عُثْمَانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عِشْرِينَ لَيْلَةً ثُمَّ احْتَبَسَ , فَقَالَ بَعْضُهُمْ: قَدْ تَفَرَّغَ لِنَفْسِهِ، ثُمَّ أَمَّهُمْ أَبُو حَلِيمَةَ مُعَاذُ الْقَارِي فَكَانَ يَقْنُتُ ” أَبُو إِسْحَاقَ الْهَمْدَانِيُّ: خَرَجَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فِي أَوَّلِ لَيْلَةٍ مِنْ رَمَضَانَ وَالْقَنَادِيلُ تَزْهَرُ فِي الْمَسَاجِدِ وَكِتَابُ اللَّهِ يُتْلَى فَجَعَلَ يُنَادِي: «نَوَّرَ اللَّهُ لَكَ يَا ابْنَ الْخَطَّابِ فِي قَبْرِكَ كَمَا نَوَّرْتَ مَسَاجِدَ اللَّهِ بِالْقُرْآنِ» وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: ” إِنَّ اللَّهَ كَتَبَ عَلَيْكُمْ صِيَامَ رَمَضَانَ وَلَمْ يَكْتُبْ قِيَامَهُ , وَإِنَّمَا الْقِيَامُ شَيْءٌ أَحْدَثْتُمُوهُ فَدُومُوا عَلَيْهِ وَلَا تَتْرُكُوهُ فَإِنَّ نَاسًا مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ ابْتَدَعُوا بِدْعَةً لَمْ يَكْتُبْهَا اللَّهُ عَلَيْهِمُ ابْتَغَوْا بِهَا رِضْوَانَ اللَّهِ فَلَمْ يَرْعَوْهَا حَقَّ رِعَايَتِهَا فَعَابَهُمُ اللَّهُ بِتَرْكِهَا , فَقَالَ: {وَرَهْبَانِيَّةً ابْتَدَعُوهَا مَا كَتَبْنَاهَا عَلَيْهِمْ إِلَّا ابْتِغَاءَ رِضْوَانِ اللَّهِ فَمَا رَعَوْهَا حَقَّ رِعَايَتِهَا} [الحديد: 27] ” أَبُو وَائِلٍ: كَانَ ابْنُ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ «يُصَلِّي بِنَا فِي رَمَضَانَ تَطَوُّعًا» حَنَشٌ الصَّنْعَانِيُّ رَحِمَهُ اللَّهُ: إِنَّ أُبَيَّ بْنَ كَعْبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ كَانَ «يُصَلِّي بِالنَّاسِ فِي قِيَامِ رَمَضَانَ فَلَمَّا تُوُفِّيَ أُبَيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَامَ بِهِمْ زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ» مَرْثَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْيَزَنِيُّ رَحِمَهُ اللَّهُ: «لَمْ يَكُنْ عُقْبَةُ بْنُ عَامِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ إِذَا رَأَى الْهِلَالَ هِلَالَ رَمَضَانَ يَقُومُ تِلْكَ اللَّيْلَةَ حَتَّى يَصُومَ يَوْمًا ثُمَّ يَقُومُ بَعْدَ ذَلِكَ» [ص:219] وَقَالَ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ عَنْ زَاذَانَ وَمَيْسَرَةَ، وَأَبِي الْبَخْتَرِيِّ وَخِيَارِ أَصْحَابِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ أَنَّهُمْ كَانُوا يَخْتَارُونَ الصَّلَاةَ خَلْفَ الْإِمَامِ فِي رَمَضَانَ عَلَى الصَّلَاةِ فِي بُيُوتِهِمْ «وَكَانَ سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ يَزِيدَ بْنِ جَابِرٍ» يُصَلُّونَ مَعَ الْإِمَامِ فِي قِيَامِ الْعَامَّةِ وَيَرَوْنَ أَنَّ الْفَضْلَ فِي ذَلِكَ تَمَسُّكًا مِنْهُمْ بِسُنَّةِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ وَمَنْ بَعْدَهُ مِنْ أَئِمَّةِ الْمُسْلِمِينَ «وَعَنْ مَكْحُولٍ رَحِمَهُ اللَّهُ أَنَّهُ» كَانَ يَقُومُ مَعَ النَّاسِ فَيُصَلِّي بِصَلَاتِهِمْ وَيُوتِرُ بِوِتْرِهِمْ ” الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ: رَأَيْتُ أَبَا عَمْرٍو رَحِمَهُ اللَّهُ «يُوتِرُ مَعَ النَّاسِ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ فَإِذَا سَلَّمَ الْإِمَامُ وَخَفَّ النَّاسُ انْصَرَفَ» وَكَانَ سُوَيْدٌ: «يَقُومُ فِي رَمَضَانَ وَهُوَ ابْنُ عِشْرِينَ وَمِائَةٍ بِالنَّاسِ» إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ: كَانَ سَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ «يُصَلِّي بِنَا فِي شَهْرِ رَمَضَانَ فَيَقْرَأُ بِنَا لَيْلَةً قِرَاءَةَ عُثْمَانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ وَلَيْلَةً قِرَاءَةَ ابْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» هِشَامُ بْنُ مُحَمَّدٍ: «كَانَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَعْقِلٍ يَؤُمُّ النَّاسَ فِي رَمَضَانَ فَكَانَ فِي الصَّفِّ الْمُقَدَّمِ لَهُ رَجُلٌ يُلَقِّنُهُ إِذَا تَعَايَا» وَقِيلَ لِأَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ رَحِمَهُ اللَّهُ: يُعْجِبُكَ أَنْ يُصَلِّيَ الرَّجُلُ مَعَ النَّاسِ فِي رَمَضَانَ أَوْ وَحْدَهُ؟ قَالَ: «يُصَلِّي مَعَ النَّاسِ» , قَالَ: ” وَيُعْجِبُنِي أَنْ يُصَلِّيَ مَعَ الْإِمَامِ وَيُوتِرَ مَعَهُ , قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ الرَّجُلَ إِذَا قَامَ مَعَ الْإِمَامِ حَتَّى يَنْصَرِفَ كُتِبَ لَهُ بَقِيَّةُ لَيْلَتِهِ» قَالَ أَحْمَدُ رَحِمَهُ اللَّهُ: «يَقُومُ مَعَ النَّاسِ حَتَّى يُوتِرَ مَعَهُمْ , وَلَا يَنْصَرِفُ حَتَّى يَنْصَرِفَ الْإِمَامُ» قَالَ أَبُو دَاوُدَ: شَهِدْتُهُ يَعْنِي أَحْمَدَ «شَهْرَ رَمَضَانَ يُوتِرُ مَعَ إِمَامِهِ إِلَّا لَيْلَةً لَمْ أَحْضَرْهَا» وَقَالَ إِسْحَاقُ: قُلْتُ لِأَحْمَدَ رَحِمَهُ اللَّهُ: الصَّلَاةُ فِي الْجَمَاعَةِ أَحَبُّ إِلَيْكَ أَمْ يُصَلِّي وَحْدَهُ فِي قِيَامِ شَهْرِ رَمَضَانَ؟ , قَالَ: «يُعْجِبُنِي أَنْ يُصَلِّيَ فِي الْجَمَاعَةِ يُحْيِي السُّنَّةَ»

صحابہ کرام اور بالخصوص خلفاء راشدین کی اتباع لازم ہے:

تراویح کی ترغیب اور اس کو باجماعت ادا کرنا خود نبی کریم ﷺ سے ثابت ہے ، البتہ بیس رکعت تراویح پابندی کے ساتھ ایک امام کے پیچھے پڑھنا یہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے حکم پر شروع ہوا ، یہاں یہ بات سمجھ لی جائے کہ قرآن کریم اور احادیث نبویہ کی روشنی میں یہ بات واضح ہے کہ امت پر جس طرح اللہ اور اس کے رسول کے احکام پر عمل کرنا لازم ہے ،اسی طرح صحابہ کرام اور بالخصوص حضرات خلفاء راشدین اور ان میں بھی پھر خاص کر حضرات شیخین (یعنی حضرت ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہما) کی سنتوں کی پیروی کرنا بھی لازم ہے، خود نبی کریم ﷺ نے اپنے ارشادات کے ذریعے ان حضرات کی سنت اور فیصلوں کو ایک مستقل دلیل شرعی کا درجہ دیا ہے ۔

اللہ تعالی نے نبی اکرم ﷺ کے اس دین کو ہر جہت اور ہر اعتبار سے کامل و مکمل دین بنایا ہے،نبی اکرم ﷺ چونکہ اللہ تعالیٰ کے آخری نبی ہیں کہ آپ ﷺکے بعد اب صرف قیامت نے ہی آنا ہے، اس لیے اس دین میں اللہ تعالی نے اپنے کلام قرآن مجید اور نبی کریم ﷺ کی احادیث میں ایسے اصول وقواعد مقرر فرما دیے کہ قیامت آنے تک ان کی روشنی میں ہر دور کی ضروریات کے مطابق پیش آنے والے نئے مسائل کا حل نکالا جا سکے ، اور قرآن وسنت کے علوم میں مہارت رکھنے والی ایسی جماعت بھی ہر دور میں موجود رہے گی جو ان مسائل کو ادوار گزشتہ کے اجماعی مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے ہر دور کی شرعی اور فقہی ضروریات کو پورا کرے۔

ان ہی اصول کلیہ میں سے جناب رسول اللہ ﷺ کے وہ ارشاد ات گرامی بھی ہیں کہ جس میں آپ ﷺ نے بالعموم تمام ہی حضرات صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین اور ان کے بعد بالخصوص حضرات خلفائے راشدین رضی اللہ عنہم اور پھر ان میں بھی بالخصوص حضرت ابوبکر صدیق و حضرت عمرا بن الخطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین کی اقتدا اور اتباع کا حکم اور ان کی اطاعت کو اپنی اطاعت اور ان کے جاری کردہ طریقے کو اپنی سنت کی طرح لازم اور انکے اتفاقِ رائے کو شریعت کی ایک مضبوط اور اہم دلیل اور حجت شرعیہ قرار دیا ہے۔

صحابہ کرام اور بالخصوص خلفاء راشدین کی پیروی بھی امت پر لازم ہے: حق جل مجدہ کا ارشاد گرامی ہے۔

وَالسَّابِقُونَ الْأَوَّلُونَ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ وَالْأَنْصَارِ وَالَّذِينَ اتَّبَعُوهُمْ بِإِحْسَانٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ وَأَعَدَّ لَهُمْ جَنَّاتٍ تَجْرِي تَحْتَهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا أَبَدًا ذَلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ۔ (سورۃ التوبة: 100)

ترجمہ: اور مہاجرین اور انصار میں سے جو لوگ پہلے ایمان لائے، اور جنہوں نے نیکی کے ساتھ ان کی پیروی کی، اللہ ان سب سے راضی ہوگیا، اور وہ اس سے راضی ہیں ، اور اللہ نے ان کے لیے ایسے باغات تیار کر رکھے ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں ، جن میں وہ ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے ،یہی بڑی زبردست کامیابی ہے (100)

عَنِ الْعِرْبَاضِ بْنِ سَارِيَةَ قَالَ: صَلَّى لَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةَ الصُّبْحِ ۔۔ مَنْ يَعِشْ مِنْكُمْ فَسَيَرَى اخْتِلَافًا كَثِيرًا فَعَلَيْكُمْ بِسُنَّتِي وَسُنَّةِ الْخُلَفَاءِ الرَّاشِدِينَ الْمَهْدِيِّينَ عَضُّوا عَلَيْهَا بِالنَّوَاجِذِ(السنن الكبرى للبيهقي: 20338)

ترجمہ:حضرت عرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ ایک دن ہمیں نبی کریم ﷺ نے صبح کی نماز پڑھائی اور پھر یہ ارشاد فرمایا: ”تم میں سے کو میرے بعد زندہ رہے گا وہ بکثرت اختلاف دیکھے گا پس تم پر لازم ہے کہ میرا اور خلفائےراشدین جوکہ ہدایت یافتہ ہیں ان کا طریقہ ،(لہذا تم )میرے اور ان خلفا کے طریقوں کو داڑھوں سے پکڑ کر رکھنا“ (یعنی مضبوطی سے پکڑنا)

اپنا تبصرہ بھیجیں