وقت زوال نماز جنازہ اور دیگر اذکار کا حکم

سوال: زوال کے بعد نماز جنازہ اور قرآن پڑھ سکتے ہیں یا نہیں ؟

فتویٰ نمبر:138

جواب 1- زوال کے وقت نماز جنازہ پڑهنا منع ہے اور زوال کے وقت نوافل وغیرہ کچھ نہیں پڑهنی چاہیے اور نہ ایسے وقت نوافل پڑهنا چاہیے کہ زوال کا وقت درمیان نماز میں ہوجائے –

جواب2- زوال کے وقت قرآن کریم کی تلاوت اور دیگر ذکر واذکار جائز ہیں۔
وتستحب القراءة عند الطلوع او الغروب ….الخ ( در مختار مع الشامی ج: 6 ص: 423 )

 

اپنا تبصرہ بھیجیں