واٹر پروف لپ اسٹک لگانے کی صورت میں وضو کاحکم

سوال:پوچھنا یہ تھا کہ long lasting lipsticks پے وضو ہو جاتا ہے؟

ہوتی تو یہ واٹر پروف ہے لیکن eyeliner کی طرح اسکی layer نہیں ہوتی۔

الجواب باسم ملھم الصواب

واضح رہے کہ وضو اور غسل میں جِلد تک پانی کا پہنچانا ضروری ہے، ورنہ وضو نہیں ہوگا۔

اگر واٹر پروف لپ اسٹک سے پانی ہونٹوں تک نہیں پہنچتا ہے، جیسا کہ نام سے ظاہر ہے، تو وضو نہیں ہوگا۔

لما في الفتاوی الهندیۃ:

” لو كان عليه جلد سمك او خبز ممضوغ قد جف فتوضأ ولم يصل الماء إلى ما تحته لم يجز لأن التحرز عنه ممكن، كذا فى المحيط “

( الفتاوی الہنديۃ : ١/ ٥ )

فقط-واللہ تعالی اعلم بالصواب

اپنا تبصرہ بھیجیں