وضو کے مستحبات

وضو کے مستحبات

1-ہر عضو دھوتے وقت مناسب ہے کہ اس پر ہاتھ بھی پھیرلیا کرے تاکہ کوئی جگہ خشک نہ رہے،پوری طرح پانی پہنچ جائے۔

2-وقت آنے سے پہلے ہی وضو کرکے نماز کی تیاری کرلینا بہتر اور مستحب ہے۔

3- وضو کے دوران اور فارغ ہونے کے بعد مسنون دعائیں پڑھے۔

4- وضو کے بعد اگرمکروہ وقت نہ ہو تو بہتر ہے کہ دور رکعت تحیۃ الوضوء پڑھ لے۔حدیث شریف میں اس کا بڑا ثواب آیاہے۔

5-ایک ہی وضو سے ایک سے زائد فرض نمازیں پڑھنا درست ہے،مثلا عصر کی نماز کے لیے وضو کیا، اور مغرب تک وضو برقرار ہے تو اسی وضو سے مغرب کی نماز پڑھنا جائز ہے،البتہ دوبارہ وضو کرلینابہتر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں