وضو کی سنتیں

وضو کی سنتیں

وضوکی سنتیں 13 ہیں:

1-نیت کرنا۔

2-پہلے گٹوں تک دونوں ہاتھ دھونا۔

3-بسم اللہ پڑھنا۔

4-کلی کرنا۔

5- ناک میں پانی ڈالنا۔

6- مسواک کرنا۔

7- پورے سر کا مسح کرنا۔

8- ہر عضو کو تین مرتبہ دھونا۔

9- کانوں کا مسح کرنا۔

10- ہاتھ اور پیر کی انگلیوں کا خلال کرنا۔

11- ڈاڑھی کا خلال کرنا

12- ترتیب سے وضو کرنا۔

13- مسلسل وضو کرنا ،یعنی ایک عضو خشک ہونے سے پہلے دوسرا دھولے۔

تنبیہ:

مذکورہ بالا ترتیب کے مطابق وضو کرنا سنت ہے، اگر کبھی خلاف ِ ترتیب وضو کیا، مثلاً پہلے ہاتھ دھونے کے بجائے پاؤں دھوئے، پھر چہرہ دھوئے یا ایک عضو دھونے کے بعد دوسرا عضو دھونے میں قصداً اتنی تاخیر کرے کہ پہلا عضو خشک ہو جائے یا وضو کی کوئی سنت چھوڑ دی تو وضو ہو جائے گا، لیکن سنت کے مطابق نہیں ہو گا۔اور اگر کوئی اس طرح کرنے کی عادت بنا لے تو گنہگار ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں