ذکر واذکارکےوقت سرپردوپٹہ اوڑھنا

سوال:اگر آپ بسم اللہ اور تسبیح فاطمہ(رضی اللہ عنہا) پڑھیں تو ضروری ہے کہ اس کے لیے بھی سر پر دوپٹہ لیں؟ جیسے ہم ذکر کرتے وقت اوڑھتے ہیں تو وہ تو ضروری ہے لیکن اگر چھوٹے موٹے کاموں سے پہلے بسم اللہ پڑھیں تو اس کے لیے بھی دوپٹہ سر پر ہونا ضروری ہے؟

الجواب باسم ملهم الصواب

ادب و احترام کا تقاضا یہ ہے کہ ذکر و اذکار کے وقت سر پر دوپٹہ اوڑھنے کا اہتمام کیا جائے. لیکن ایسا کرنا ضروری نہیں، بغیر سر ڈھانکے بھی ذکر و اذکار کرنا جائز ہے.

لہذا اگر کاموں کے دوران سر کھلا ہو تو بھی ذکر کرنا اور بسم اللہ پڑھنا جائز ہے.

▪️[اپنے گھر پر بغیر اوڑھنی کے ذکر و اذکار کرنا] جائز ہے، البتہ ادب و احترام کا تقاضا یہ ہے کہ ذکر واذکار کے وقت سر پر اوڑھنی کا اہتمام کیاجائے۔

(فتوی دار الإفتاء نیو ٹاؤن، فتوی نمبر : 144106200293)

فقط واللہ اعلم بالصواب

صفہ اسلامک ریسرچ سینٹر

اپنا تبصرہ بھیجیں